BR100 Increased By (0.79%)
BR30 Increased By (0.6%)
KSE100 Increased By (0.76%)
KSE30 Increased By (0.78%)
BAFL 57.70 Increased By ▲ 0.50 (0.87%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.37 (1.38%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.64 (1.9%)
CNERGY 10.87 Increased By ▲ 0.26 (2.45%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.35 (1.94%)
DGKC 209.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 2.05 (2.07%)
FCCL 54.60 Increased By ▲ 0.86 (1.6%)
FFL 16.78 Increased By ▲ 0.32 (1.94%)
GGL 24.95 Increased By ▲ 1.13 (4.74%)
HBL 304.88 Increased By ▲ 2.46 (0.81%)
HUBC 221.55 Increased By ▲ 2.61 (1.19%)
HUMNL 10.59 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.43 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
LOTCHEM 29.84 Increased By ▲ 0.19 (0.64%)
MLCF 96.42 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
OGDC 319.96 Increased By ▲ 1.74 (0.55%)
PAEL 43.11 Increased By ▲ 1.34 (3.21%)
PIBTL 16.98 Increased By ▲ 0.17 (1.01%)
PIOC 299.00 Increased By ▲ 2.38 (0.8%)
PPL 222.50 Increased By ▲ 2.33 (1.06%)
PRL 52.17 Increased By ▲ 3.12 (6.36%)
SNGP 107.62 Increased By ▲ 1.49 (1.4%)
SSGC 29.43 Increased By ▲ 0.29 (1%)
TELE 8.95 Increased By ▲ 0.13 (1.47%)
TPLP 13.02 Increased By ▲ 0.51 (4.08%)
TRG 60.50 Increased By ▲ 0.28 (0.46%)
UNITY 10.54 Increased By ▲ 0.52 (5.19%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.04 (3.25%)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کو پبلک سیکٹر میں شامل کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے نئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح کا ٹیلنٹ پول تشکیل دینا چاہئے کیونکہ یہ ایسا دور ہے جس میں کسی بھی قوم کی کامیابی میں ٹیلنٹ ہی سب سے بڑا فرق پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی پالیسی پروگراموں پر مؤثر عملدرآمد کیلئے اہل اور باصلاحیت کارکنوں کی تیاری کے طریقوں اور غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم اور میرٹ پر بھرتی کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی بھی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور اس کے حصول پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جس طرح ہمیں ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

کاروباری برادری ایسی جگہوں پر سرمایہ کاری چاہتی ہے جہاں ٹیلنٹ ہو، سیاست اور پالیسیاں مستحکم ہوں اور سسٹم کام کرے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی ضرورت کے بہتر حصول میں مدد کیلئے وزارتوں میں حالیہ فریم ورک کو بہتر بنانے اور واضح کرنے کیلئے پالیسی کی تشکیل کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی اور اسے اپنی تجاویز جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پالیسی سازی کی سطح پر تکنیکی معاونت کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاجو سول سروس میں نئی مہارتیں تیار کرنے، بڑے منصوبوں کے انتظام کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ضروری ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے بیرون ملک سے افراد کی تعیناتی میں ٹائم سکیل طریقہ کار جیسی رکاوٹوں کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے بہترین امیدواروں کو درست طریقہ سے تلاش نہیں کیا جا سکتا اور تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل سے بہترین ٹیلنٹ بالخصوص ایسے علاقے جہاں ہنرمند افراد کی کمی ہو ، تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.