BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
دنیا

برطانوی ائربیس پر ڈرونز حملہ ناکام بنانے کیلئے امریکی فوج کی کارروائی

  • شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس واقعے کا تعلق ایران سے ہوسکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فنانشل ٹائمز نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ امریکی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں برطانیہ کے آر اے ایف لیکن ہیتھ اڈے پر منڈلانے والے تقریباً نصف درجن ڈرونز کو پسپا کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس واقعے کا تعلق ایران سے ہوسکتا ہے۔

اخبار نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ان ڈرونز کو پسپا کرنے کیلئے انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی تاہم برطانوی یا امریکی اہلکار ان ڈرونز کو بازیاب نہیں کر سکے۔

اس رپورٹ پر تبصرے کے لیے رابطہ کیے جانے پر برطانیہ کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے رائٹرز کو ای میل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزارتِ دفاع کی پولیس اور سفوک پولیس نے 13 نومبر کو آر اے ایف لیکن ہیتھ پر غیر مجاز ڈرون سرگرمیوں کی اطلاعات پر ردِعمل دینے کے لیے امریکی فضائیہ کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ صورتحال کو فوری قابو میں کر لیا گیا جس کے بعد آر اے ایف لیکن ہیتھ میں سکیورٹی اور فورس پروٹیکشن کے معمول کے اقدامات بحال کردیے گئے۔

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اس رپورٹ پر تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اس واقعے کے دوران اڈے پر تعینات امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے ڈرونز کی مشتبہ غیر مجاز سرگرمی پر ردِعمل دیا تھا۔ اس وقت فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ اس واقعے سے کوئی اہلکار، طیارہ یا بنیادی ڈھانچہ متاثر نہیں ہوا۔

ستمبر میں برطانیہ کے ایک اور فوجی اڈے آر اے ایف فیئرفورڈ، جسے امریکی فضائیہ بھی استعمال کرتی ہے میں پیش آنے والے واقعے کے دوران ایران سے منسلک خطرے کے پیشِ نظر امریکی بی ون بمبار طیارے وہاں سے ہٹا دیے گئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

تہران نے فیئرفورڈ کے واقعے یا برطانیہ میں کسی بھی دوسری تخریبی سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ برطانوی حکام کئی برسوں سے ایران پر حکومت مخالف منحرفین اور اسرائیلی و یہودی اہداف کے خلاف سازشوں اور قاتلانہ حملوں کی کوششوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

Comments

200 حروف