BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
پاکستان

پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان ہاؤسنگ فنانس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر بات چیت

  • وفاقی وزیر اقتصادی امور سینیٹر احد چیمہ سے آئی ایف سی کے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے علاقائی نائب صدر عماد فاخوری کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر اقتصادی امور سینیٹر احد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی حمایت اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ساتھ جاری تعاون کو مزید فروغ دینا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات آئی ایف سی کے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے علاقائی نائب صدر عماد فاخوری سے ملاقات میں کہی ۔ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے عماد فاخوری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایف سی کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو اور حکومت کے ساتھ روابط کو سراہا۔

ملاقات میں ہائوسنگ فنانس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالی سہولتوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر نے طویل مدتی ہائوسنگ فنانس کے فروغ، سستے گھروں تک رسائی اور تعمیراتی شعبے کو مالی معاونت کی فراہمی میں آئی ایف سی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے)کے ساتھ قابلِ عمل وفاقی پی پی پی منصوبوں کی تیاری اور ضابطہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے میں آئی ایف سی کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ڈسکوز کی نجکاری کے عمل اور اس کے بعد انتظامی امور میں آئی ایف سی کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔زراعت کے شعبے میں جدید ذخیرہ گاہوں، ویلیو چین کی مالی معاونت اور الیکٹرانک ویئرہائوس کے ذریعے کسانوں کی مالی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایم ایس ایم ایز کے لئے مالی معاونت میں اضافے کو کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا گیا۔عماد فاخوری نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کے لئے آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو ہاؤسنگ فنانس، پی پی پیز، ڈسکوز، زراعت اور ایم ایس ایم ای فنانسنگ سے متعلق جاری اور مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر احد چیمہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی تشکیل اور پاکستان کی ترقی میں آئی ایف سی کے کردار کو مزید آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون اور سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

200 حروف