آسٹریلیا نے جمعہ کو دو افراد پر دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کردیں۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق ان افراد نے ایران کی جانب سے سڈنی اور میلبورن میں یہود مخالف آتشزنی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں کردار ادا کیا تھا۔
وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ زوہیر حسیب اور کاظم حمد نے 2024 میں سڈنی کے ایک کوشر ریستوران اور میلبورن کے اڈاس اسرائیل یہودی عبادت گاہ پر حملوں کیلئے پراکسیز کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک استعمال کیا۔
اگست 2025 میں آسٹریلیا نے ایران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دیں اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔
وونگ نے کہا کہ دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف نئی پابندیوں کے نتیجے میں متعلقہ افراد کی مالی وسائل تک رسائی محدود ہوجائے گی اور حملوں کے لیے افراد بھرتی کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور کارروائیاں انجام دینے کی ان کی صلاحیت متاثر ہوگی۔
وونگ نے کہا کہ یہ پابندیاں آسٹریلوی شہریوں اور آسٹریلیا کے مفادات کے خلاف حملے کرنے کی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی صلاحیت کو روکنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔


Comments