پیٹرول کی قیمت میں ایک اور ڈیزل میں 4 روپے فی لیٹر کمی
- نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ، 25 نومبر کیلئے ہوگا
حکومتِ پاکستان نے منگل کے روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے اسے 318 روپے فی لیٹر کردیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے گھٹا کر 353 روپے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ، 25 نومبر 2026 کیلئے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بتایا کہ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مقرر کرنے کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
ایندھن کی قیمتوں کا کیلکولیٹر: یکم تا 25 نومبر 2026
مکمل ٹینک کے اخراجات کا حساب
پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں
-
موٹر سائیکل: 12 لیٹر
-
کار: 40 لیٹر
-
ایس یو وی / پک اَپ: 65 لیٹر
ٹینک کی گنجائش (لیٹر)
پیٹرول (ایم ایس 92)
2,396 روپے کی بچت
فی لیٹر قیمت: 377.91 روپے ← 319 روپے ← 318 روپے
| تاریخ | 40 لیٹر کا خرچ |
|---|---|
| یکم نومبر | 15,116 روپے |
| 24 نومبر | 12,760 روپے |
| 25 نومبر | 12,720 روپے |
25 نومبر: پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کرکے 318 روپے مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)
1,998 روپے کی بچت
فی لیٹر قیمت: 402.96 روپے ← 357 روپے ← 353 روپے
| تاریخ | 40 لیٹر کا خرچ |
|---|---|
| یکم نومبر | 16,118 روپے |
| 24 نومبر | 14,280 روپے |
| 25 نومبر | 14,120 روپے |
25 نومبر: ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کرکے 353 روپے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتیں بدھ، 25 نومبر 2026 کے روز نافذ العمل رہیں گی۔
حکومت نے پیر کے روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کرکے 319 روپے مقرر کردی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی تھی۔
روزانہ قیمتوں کا اتار چڑھاؤ (روپے فی لیٹر)
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل — یکم تا 25 نومبر 2026
منتخب تاریخ: 16 نومبر 2026
-
پیٹرول: 330.00 روپے (کوئی تبدیلی نہیں)
-
ڈیزل: 360.00 روپے (کوئی تبدیلی نہیں)
عالمی منڈی میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ اس کی وجہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی رسد اور عالمی منڈی میں ممکنہ اضافی سپلائی کے آثار تھے، تاہم آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات بدستور برقرار رہے۔
برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 20 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی کے بعد 89.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 27 اگست کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ یہ نرخ گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 7 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت بھی 22 سینٹ یا 0.3 فیصد گھٹ کر 79.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس سے قبل یہ 10 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔


Comments