BR100 Increased By (0.31%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.33%)
BAFL 59.80 Increased By ▲ 0.10 (0.17%)
BIPL 24.44 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 11.62 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
DFML 16.52 Increased By ▲ 0.11 (0.67%)
DGKC 203.50 Decreased By ▼ -0.50 (-0.25%)
FABL 93.56 Decreased By ▼ -0.49 (-0.52%)
FCCL 60.11 Increased By ▲ 0.18 (0.3%)
FFL 14.62 Increased By ▲ 0.34 (2.38%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 0.97 (5.07%)
HBL 303.99 Increased By ▲ 0.52 (0.17%)
HUBC 212.60 Increased By ▲ 2.79 (1.33%)
HUMNL 8.25 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 106.20 Increased By ▲ 0.39 (0.37%)
OGDC 311.67 Decreased By ▼ -0.88 (-0.28%)
PAEL 34.25 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
PIBTL 13.55 Decreased By ▼ -0.07 (-0.51%)
PIOC 277.50 No Change ▼ 0.00 (0%)
PPL 222.74 Decreased By ▼ -0.61 (-0.27%)
PRL 79.70 Decreased By ▼ -1.29 (-1.59%)
SNGP 91.23 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
SSGC 23.67 Decreased By ▼ -0.24 (-1%)
TELE 7.69 Increased By ▲ 0.21 (2.81%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.12 (-0.94%)
TRG 54.11 Increased By ▲ 1.30 (2.46%)
UNITY 8.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.25 Decreased By ▼ -0.10 (-7.41%)
دنیا

نیپال کے وزیراعظم بھارت پہنچ گئے، معاشی اور توانائی مذاکرات متوقع

  • ریپر سے سیاست دان بننے والے 36 سالہ بالیندر شاہ مارچ میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد کسی ہمسایہ ملک کے اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ کو پیر کے روز بھارت میں سرخ قالین استقبال کیا گیا، جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

ریپر سے سیاست دان بننے والے 36 سالہ بالیندر شاہ مارچ میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد کسی ہمسایہ ملک کے اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ وہ ستمبر 2025 میں نوجوانوں کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی تحریک کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔

بالیندر شاہ جو اپنی روایتی دھوپ کی عینک اور سیاہ لباس میں ملبوس تھے، نے سفید لباس پہنے 76 سالہ مودی سے مصافحہ کیا۔ نئی دہلی کے صدارتی محل میں انہیں فوجی اعزازی دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

30 ملین آبادی پر مشتمل خشکی میں گھرے ہمالیائی ملک نیپال کو طویل عرصے سے بھارت اور چین جیسے دو بڑے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا پڑتا ہے۔

عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت نیپال کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جو اس کی 8.6 ارب ڈالر کی درآمدات کا 60 فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے، جبکہ چین کا حصہ 13 فیصد یا 1.8 ارب ڈالر ہے۔

نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق شاہ نے اتوار کو بھارت پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے تجارت، ٹرانزٹ، توانائی اور کاروبار پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم بننے کے بعد بالیندر شاہ نے ابتدا میں بیرون ملک دوروں سے گریز کیا تھا۔ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ستمبر میں نیویارک کا تھا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس وقت نیپال ایک تباہ کن سیلاب سے متاثر تھا، جس میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک اور 5,000 لاپتا ہوگئے تھے۔

نیپال کے مطابق تعمیر نو پر 4.78 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

Comments

200 حروف