BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 203.56 Increased By ▲ 1.69 (0.84%)
FABL 94.00 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 59.90 Increased By ▲ 0.61 (1.03%)
FFL 14.31 Increased By ▲ 0.16 (1.13%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
HUBC 210.00 Increased By ▲ 3.64 (1.76%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 34.19 Decreased By ▼ -0.64 (-1.84%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.10 Increased By ▲ 7.43 (2.76%)
PPL 223.48 Increased By ▲ 0.86 (0.39%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.44 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.51 Increased By ▲ 0.19 (2.6%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
WTL 1.36 Decreased By ▼ -0.03 (-2.16%)
پاکستان

بلاول پر امید، شہباز شریف آئینی مدت پورا کرنے والے پہلے وزیراعظم بنیں گے؛ پی ٹی آئی سے مذاکرات پر زور

  • اپوزیشن کو پارلیمان میں واپس لانے کے لیے رابطہ کیا جائے، سیاسی اختلافات، ضد اور انتقام کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع اپ ڈیٹ
Bilawal hopes PM Shehbaz completes five year term; calls for engagement with Imran's party

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملکی معاشی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف کو دو مرتبہ وزیراعظم بننے میں مدد دی اور انہیں امید ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ میں پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی پاکستانی سیاست دانوں کے برعکس وہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ پاکستان کی معاشی خوشحالی پر توجہ دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہباز شریف کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ملک کی معاشی صورت حال پر بات کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں معاشی حالات کو کبھی اس قدر مشکل نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جنگ نے مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ کردیا ہے اور ملک بھر کے عوام اس کے معاشی اثرات بھگت رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں اب تک کوئی امن معاہدہ سامنے نہیں آیا اور تنازع ختم ہونے تک عوام کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معاشی چیلنجز مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں، جبکہ کھاد کی دستیابی بھی مشکل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور پاکستان کو بھی اپنے عوام پر معاشی بوجھ کم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا چاہیے۔

مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی ڈیزل، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سیاست دانوں اور اقتدار میں موجود افراد نے عام شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل پر خاطر خواہ توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔

کسانوں کی معاونت

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ سے چھوٹے کسانوں اور کاشت کاروں کی نمائندگی کرتی آئی ہے اور مشکل معاشی حالات میں زرعی شعبے کی معاونت پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسان زرعی شعبے کا 90 فیصد ہیں اور کسانوں اور چھوٹے اراضی مالکان کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بے نظیر ہاری کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

ان کے مطابق اس منصوبے کے تحت سندھ میں اپنی ملکیتی 25 ایکڑ تک اراضی پر کاشت کرنے والے کسانوں کو معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ فی ایکڑ 4 ہزار روپے کی مالی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کو آفت زدہ اضلاع قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو 8 ہزار روپے فراہم کرنے کے اقدام کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی معاشی بحران کے دوران عوام کا ساتھ دینے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو ریلیف اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دیتی ہے۔

سیاسی تعاون پر زور

وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے ڈیفالٹ سے بچا ہے اور ملکی معیشت کی سمت درست کرلی گئی ہے۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنا معاشی منصوبہ تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کا خاطر خواہ موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بٹھا کر معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم کے بعض ارکان اپنے اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی ایک سیاسی جماعت یا دو جماعتیں تنہا نہیں نمٹ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو پسند ہو یا نہ ہو، مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان کی جماعت کے ارکان اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کے اختلافات اور ان کی جانب سے کی گئی غلطیوں کے باوجود ان کی جماعت سے بات چیت ضروری ہے تاکہ وہ پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں واپس لانے کے لیے اس سے رابطہ کیا جانا چاہیے اور سیاسی اختلافات، ضد اور انتقام کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام شہریوں کو ایک صوبہ بنانے یا ایک ہزار صوبے بنانے کی بحث سے زیادہ اپنے معاشی مسائل کی فکر ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عوام کے سامنے اپنا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم ان پر غور کرنا یا نہ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

Comments

200 حروف