BR100 Increased By (0.55%)
BR30 Increased By (0.21%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 31.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 11.87 Decreased By ▼ -0.03 (-0.25%)
DFML 16.90 Decreased By ▼ -0.70 (-3.98%)
DGKC 202.94 Increased By ▲ 1.98 (0.99%)
FABL 93.65 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
FCCL 59.34 Decreased By ▼ -0.15 (-0.25%)
FFL 14.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 19.88 Increased By ▲ 0.09 (0.45%)
HBL 304.90 Increased By ▲ 0.77 (0.25%)
HUBC 206.94 Increased By ▲ 0.90 (0.44%)
HUMNL 8.11 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.98 Increased By ▲ 1.43 (5.82%)
MLCF 104.32 Increased By ▲ 0.61 (0.59%)
OGDC 313.55 Increased By ▲ 0.82 (0.26%)
PAEL 34.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.36 (0.5%)
PPL 223.00 Increased By ▲ 0.13 (0.06%)
PRL 82.27 Decreased By ▼ -0.09 (-0.11%)
SNGP 92.30 Decreased By ▼ -2.45 (-2.59%)
SSGC 24.05 Increased By ▲ 0.54 (2.3%)
TELE 7.42 Increased By ▲ 0.07 (0.95%)
TPLP 12.86 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
TRG 53.49 Increased By ▲ 0.50 (0.94%)
UNITY 8.53 Increased By ▲ 0.05 (0.59%)
WTL 1.40 Increased By ▲ 0.09 (6.87%)
کاروبار اور معیشت

واپڈا نے کیپکو میں بی ای ایس او ایس کے حصص واپس حاصل کر لیے، مجموعی حصہ 45.75 فیصد ہو گیا

  • منتقلی کے بعد واپڈا کے پاس کیپکو کے مجموعی حصص کی تعداد بڑھ کر 402,563,562 ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) میں اپنا براہِ راست حصص کا حصہ 40.26 فیصد سے بڑھا کر 45.75 فیصد کرلیا ہے۔ یہ اضافہ بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم (بی ای ایس او ایس) کے تحت رکھے گئے حصص دوبارہ واپڈا کو منتقل کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔

کیپکو نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے ایک اعلامیے کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کیپکو کے مطابق بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت کیپکو ایمپلائز ایمپاورمنٹ ٹرسٹ کے پاس موجود 48,252,429 عام حصص 18 نومبر 2026 کو بغیر کسی قیمت کے واپڈا کو منتقل کردیے گئے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس منتقلی کے بعد واپڈا کے پاس کیپکو کے مجموعی حصص کی تعداد بڑھ کر 402,563,562 ہوگئی ہے۔

کمپنی کے مطابق حصص کی یہ منتقلی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم سے متعلق مقدمات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے تحت عمل میں لائی گئی۔

بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اُس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے دورِ صدارت میں کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت قومی اداروں کے ملازمین کو مفت حصص فراہم کیے گئے تھے۔

تاہم، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 اکتوبر 2022 کو اپنے فیصلے کے ذریعے بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کو غیر آئینی اور آئین کے آرٹیکل 154 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس اسکیم کے تحت ایمپلائز ایمپاورمنٹ ٹرسٹس کے ذریعے رکھے گئے تمام حصص واپس حکومتِ پاکستان کو منتقل کیے جائیں جس کے نتیجے میں ان ٹرسٹس کو تحلیل کردیا گیا۔

کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) کو 25 اپریل 1996 کو پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ اسے واپڈا نے 1985 سے 1996 کے دوران پانچ مراحل میں پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تعمیر کیا تھا۔

Comments

200 حروف