BR100 Increased By (0.53%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.49%)
BAFL 59.83 Increased By ▲ 0.15 (0.25%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.97 Increased By ▲ 0.07 (0.59%)
DFML 17.49 Decreased By ▼ -0.11 (-0.63%)
DGKC 202.40 Increased By ▲ 1.44 (0.72%)
FABL 93.69 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
FCCL 59.79 Increased By ▲ 0.30 (0.5%)
FFL 14.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 19.97 Increased By ▲ 0.18 (0.91%)
HBL 304.59 Increased By ▲ 0.46 (0.15%)
HUBC 207.30 Increased By ▲ 1.26 (0.61%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.21 (2.63%)
KEL 6.22 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 25.44 Increased By ▲ 0.89 (3.63%)
MLCF 104.40 Increased By ▲ 0.69 (0.67%)
OGDC 313.50 Increased By ▲ 0.77 (0.25%)
PAEL 34.87 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 271.80 Increased By ▲ 0.16 (0.06%)
PPL 223.99 Increased By ▲ 1.12 (0.5%)
PRL 83.36 Increased By ▲ 1.00 (1.21%)
SNGP 92.40 Decreased By ▼ -2.35 (-2.48%)
SSGC 24.05 Increased By ▲ 0.54 (2.3%)
TELE 7.38 Increased By ▲ 0.03 (0.41%)
TPLP 12.88 Increased By ▲ 0.13 (1.02%)
TRG 53.25 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
UNITY 8.50 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

2028 تک ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2 ہزار ارب روپے تک بڑھادینگے، وزیر خزانہ

  • مالی وسائل تک بہتر رسائی اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرکے اس شعبے کی معاشی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے قرضوں کی فراہمی جون 2028 تک بڑھا کر 2 ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کا حجم موجودہ سطح سے تقریباً دگنا ہوگا۔ حکومت ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت، نجی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

سنگاپور میں جاری سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 کے موقع پر گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں ایس ایم ایز کی ترقی، روزگار اور مسابقت سے متعلق وزارتی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایز ملک کے 90 فیصد کاروباروں کی نمائندگی کرتے ہیں، مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں ان کا حصہ 40 فیصد، برآمدات میں تقریباً 20 فیصد جبکہ غیر زرعی روزگار میں ان کا حصہ 78 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی وسائل تک بہتر رسائی اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرکے اس شعبے کی معاشی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے روایتی ضمانت پر مبنی قرضوں کے بجائے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کی بنیاد پر جامع مالیاتی سہولتوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق بینکوں، فن ٹیک کمپنیوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کی شمولیت سے ایس ایم ایز کو مالی وسائل تک رسائی دی جاسکتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے یکم نومبر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کیے گئے ایس ایم ای کنیکٹ پورٹل کو اہم پیش رفت قرار دیا، جس کے ذریعے کاروباری اداروں کی رجسٹریشن، قرضوں کی درخواست، درخواستوں کی نگرانی اور بینکوں کے جوابات میں شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور عالمی منڈیوں میں مسابقت کے لیے ورکنگ کیپیٹل اور طویل مدتی قرضوں کی فراہمی ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے کردار کو بھی اہم قرار دیا، جو کاروباری اداروں کو مالیاتی گوشواروں اور دستاویزات کی تیاری میں معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ قرض دہندگان اور سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ قابل اعتماد بن سکیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، فن ٹیک، متبادل کریڈٹ جانچ اور ڈیجیٹل قرضوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کریڈٹ گارنٹی، رسک شیئرنگ اور نجی سرمایہ کاری کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے مالی وسائل بڑھائے جاسکتے ہیں۔

دریں اثنا، وزیر خزانہ نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں اگنائٹ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور ٹیکس نرڈ پاکستان، پنگ اَپ، باغِ، فورٹانکسور ٹیکنالوجیز اور لینڈ ورس سمیت پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اینٹ انٹرنیشنل کے پویلین کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں کمپنی کی مالیاتی خدمات اور ٹیکنالوجی سے متعلق حل پر بریفنگ دی گئی۔

Comments

200 حروف