BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Decreased By (-0.69%)
KSE30 Decreased By (-0.69%)
BAFL 60.09 Decreased By ▼ -0.87 (-1.43%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.33 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.49 (4.28%)
DFML 17.40 Increased By ▲ 0.61 (3.63%)
DGKC 201.25 Increased By ▲ 0.26 (0.13%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -1.94 (-2.04%)
FCCL 59.60 Decreased By ▼ -0.22 (-0.37%)
FFL 14.35 Decreased By ▼ -0.18 (-1.24%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.8%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -2.31 (-0.75%)
HUBC 206.64 Decreased By ▼ -0.74 (-0.36%)
HUMNL 8.00 Decreased By ▼ -0.15 (-1.84%)
KEL 6.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.91%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
MLCF 103.74 Decreased By ▼ -1.39 (-1.32%)
OGDC 313.01 Decreased By ▼ -1.03 (-0.33%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.85%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.15 (-1.07%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -4.03 (-1.47%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -1.25 (-0.56%)
PRL 82.70 Increased By ▲ 3.19 (4.01%)
SNGP 94.90 Increased By ▲ 0.44 (0.47%)
SSGC 23.65 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.54%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.13 (-1.01%)
TRG 53.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.47 Decreased By ▼ -0.29 (-3.31%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
مارکٹس

ایل پی جی کی ریکارڈ درآمد، موسم سرما میں قلت دور ہونے اور قیمتوں میں کمی کی توقع

  • ایل پی جی کی اضافی درآمد سے مارکیٹ میں دستیابی بہتر، رسد کی مشکلات کم اور قیمتوں میں کمی کا امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت ایس ایس جی سی ایل پی جی لمیٹڈ (ایس ایل ایل) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی 15 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل ریکارڈ کھیپ درآمد کی ہے، جو اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی درآمد ہے۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے جاری بیان میں بتایا کہ یہ کھیپ اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ (ای وی ٹی ایل) پر لنگر انداز ہوئی۔

یہ نئی ایل پی جی گائیڈ لائنز کے تحت پہلی بڑی درآمد ہے، جس کا مقصد عوام کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ایس ایل ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے تحت سرکاری ادارے (ایس او ای) کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایس ایل ایل پاکستان کی سب سے بڑی ایل پی جی درآمد کنندہ کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد خصوصاً طلب میں اضافے کے موسم میں ایل پی جی کی فراہمی بڑھانا اور ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔

بیان کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نظام تبدیل کر دیا ہے، تاکہ سرکاری ادارے گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ اس سے قبل ضابطہ جاتی پابندیوں کے باعث نجی شعبے کی کمپنیاں درآمدی اخراجات پورے نہ کر پانے کی وجہ سے ایل پی جی کی درآمد سے دستبردار ہو گئی تھیں۔

وزارت کے مطابق حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خصوصاً موسم سرما میں ایل پی جی کی درآمد میں قائدانہ کردار ادا کریں اور ملک کے سپلائی نظام کو مضبوط بنائیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی اضافی درآمد سے مارکیٹ میں اس کی دستیابی بہتر ہوگی، رسد کی رکاوٹیں دور ہوں گی اور وافر فراہمی کے باعث قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ موسم سرما میں پہاڑی، دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی گیس کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم مرزا ناصر الدین مسعود نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم نے عوام کے لیے ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کے مطابق ایل پی جی کی ریکارڈ کھیپ کی آمد اس شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے، جس سے ملک کا سپلائی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

ای وی ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو سید عمار شاہ نے کہا کہ حکومتی پالیسی اقدامات سے اس شعبے میں نئے سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔

وزارت کے مطابق اس بڑی درآمد کے بعد آئندہ ہفتوں میں مزید کھیپیں پہنچنے کی توقع ہے، جس سے کھلی مارکیٹ میں ایل پی جی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوگی اور ملک بھر میں اس کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف