BR100 Increased By (0.61%)
BR30 Increased By (0.79%)
KSE100 Increased By (0.64%)
KSE30 Increased By (0.67%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.22 (0.37%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.19 (0.78%)
BOP 31.51 Increased By ▲ 0.12 (0.38%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.12 (1.02%)
DFML 15.87 Increased By ▲ 0.18 (1.15%)
DGKC 206.00 Increased By ▲ 1.93 (0.95%)
FABL 96.75 Increased By ▲ 0.73 (0.76%)
FCCL 61.97 Increased By ▲ 0.26 (0.42%)
FFL 14.85 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
GGL 20.00 Increased By ▲ 0.32 (1.63%)
HBL 311.10 Increased By ▲ 1.67 (0.54%)
HUBC 205.80 Increased By ▲ 1.60 (0.78%)
HUMNL 8.45 Decreased By ▼ -0.27 (-3.1%)
KEL 6.35 Increased By ▲ 0.03 (0.47%)
LOTCHEM 24.88 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
MLCF 105.01 Increased By ▲ 1.08 (1.04%)
OGDC 319.11 Increased By ▲ 3.24 (1.03%)
PAEL 35.98 Increased By ▲ 0.40 (1.12%)
PIBTL 13.78 Increased By ▲ 0.12 (0.88%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 0.88 (0.32%)
PPL 227.85 Increased By ▲ 1.78 (0.79%)
PRL 81.00 Increased By ▲ 0.72 (0.9%)
SNGP 94.80 Increased By ▲ 0.85 (0.9%)
SSGC 24.08 Increased By ▲ 0.26 (1.09%)
TELE 7.55 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 13.06 Increased By ▲ 0.07 (0.54%)
TRG 53.70 Increased By ▲ 0.37 (0.69%)
UNITY 8.35 Decreased By ▼ -0.04 (-0.48%)
WTL 1.43 Increased By ▲ 0.05 (3.62%)
کاروبار اور معیشت

زیورات کی برآمدات، وزارت تجارت کی ویلیو ایڈیشن کیلئے مقررہ ڈالر شرحیں متعارف کرانے کی تجویز

  • اس وقت ایس آر او 760(I)/2013 کے تحت ان تینوں اقسام کے زیورات کے لیے بالترتیب 8 فیصد، 12 فیصد اور 13 فیصد ویلیو ایڈیشن کی شرط عائد ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

وزارت تجارت نے زیورات کی برآمدات کے لیے ویلیو ایڈیشن کی موجودہ فیصد پر مبنی شرائط ختم کرکے فی گرام مقررہ ڈالر کی شرح متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برآمد کنندگان پر ویلیو ایڈیشن کی بڑھتی ہوئی مالی ذمہ داری سے متعلق تحفظات دور کرنا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو منظوری کے لیے بھیجی گئی تجویز کے مطابق چوڑیوں اور زنجیروں کے لیے ویلیو ایڈیشن 1.50 ڈالر فی گرام، دیگر سادہ زیورات کے لیے 2 ڈالر فی گرام جبکہ نگینے یا جڑے ہوئے زیورات کے لیے 4 ڈالر فی گرام مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس وقت ایس آر او 760(I)/2013 کے تحت ان تینوں اقسام کے زیورات کے لیے بالترتیب 8 فیصد، 12 فیصد اور 13 فیصد ویلیو ایڈیشن کی شرط عائد ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کو 2 ستمبر 2013 کے ایس آر او کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے، جس میں برآمدات پر مبنی زیورات کی تیاری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرسٹمنٹ اور سیلف کنسائنمنٹ اسکیمیں شامل ہیں۔

وزارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویلیو ایڈیشن کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے ایک مخصوص فیصد سے منسلک کرنے کے باعث برآمد کنندگان پر غیر متناسب مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ عالمی سونے کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث موجودہ شرائط پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مزید یہ کہ فیصد پر مبنی طریقہ کار علاقائی اور عالمی تجارتی طریقوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یہ معاملہ نجی شعبے کے تحفظات کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں بھی زیر بحث آیا تھا۔

اس سے قبل وزارت تجارت نے 30 اپریل 2025 کو وفاقی کابینہ کو ایک سمری ارسال کی تھی، جس میں ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ، زرمبادلہ پر اثرات، موجودہ اسکیموں کے تحت محدود ویلیو ایڈیشن اور مختلف اداروں کے پاس منتشر اعداد و شمار کی نشاندہی کی گئی تھی۔

بعد ازاں حکومت نے ایس آر او 760(I)/2013 کو 60 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت تجارت کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی، جسے ریگولیٹری نظام کا جائزہ لینے، خامیوں کی نشاندہی اور مؤثر طریقہ کار تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

کمیٹی نے مختلف اجلاسوں اور متعلقہ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد ڈیٹا میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی اور ایس آر او بحال کرنے کی سفارش کی۔ اس کے ساتھ پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے ذریعے طریقہ کار کو خودکار بنانے اور ضوابط میں بہتری کی بھی تجویز دی گئی۔

تاہم ویلیو ایڈیشن کی شرائط پر اختلافات برقرار رہے۔ متعلقہ فریقوں نے مقررہ ڈالر فی گرام کی شرح کی حمایت کی، جبکہ وزیر صنعت و پیداوار نے فیصد پر مبنی موجودہ طریقہ کار برقرار رکھنے کی حمایت کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے 3 ستمبر 2026 کے اجلاس میں وزارت تجارت کو ہدایت کی تھی کہ ایس آر او میں مجوزہ تبدیلیوں کو منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے۔

اب وزارت تجارت نے نئی شرحیں ای سی سی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کردی ہیں، جس کے بعد ان شرائط کو ایس آر او 760(I)/2013 میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف