BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر کا معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر زور

  • معدنی شعبے کی مکمل ویلیو چین کی ترقی سے صنعتی سرگرمیوں، غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہے, علی اصغر
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر علی حسام اصغر نے پاکستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خام مال کی برآمد کے بجائے مقامی سطح پر پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے کی مکمل ویلیو چین کی ترقی سے صنعتی سرگرمیوں، غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان کو 2050 تک بڑی عالمی معیشت بنانے کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع معدنی ذخائر معاشی ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ان کے مطابق مقامی ریفائنریز، پراسیسنگ پلانٹس اور صنعتی یونٹس کے قیام سے روزگار بڑھے گا، درآمدات پر انحصار کم اور برآمدی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ریکوڈک منصوبے کو معاون صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

علی حسام اصغر نے حکومت پر زور دیا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیاں، ٹیکس مراعات اور سرکاری و نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے جدید کان کنی، ماحولیاتی تحفظ اور معدنی علاقوں کے عوام کو ترقی کے ثمرات پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments

200 حروف