BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

معدنی وسائل: وزیراعظم اور بیرک چیف کے درمیان سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

  • معدنی وسائل کی ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک ضرور پہنچنے چاہئیں، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے معدنی ذخائر میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ایک تازہ ثبوت کے طور پر بیرک مائننگ کارپوریشن نے کراچی اور گوادر میں معدنیات کی پراسیسنگ (تجزیہ و صفائی) کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ پیشرفت اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی ریکوڈک کے تانبے اور سونے کے منصوبے سے آگے بڑھ کر پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع کرسکتی ہے۔

یہ دلچسپی بیرک مائننگ کے چیئرمین جان تھورنٹن کی قیادت میں آنے والے ایک وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ظاہر کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا اور ان پالیسیوں، قانونی و ضابطہ جاتی اقدامات اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کی فراہمی بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے ضروری ہے۔

کراچی اور گوادر میں مجوزہ سرمایہ کاری کے ذریعے بیرک مائننگ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ معدنی وسائل نکالنے سے آگے بڑھاسکتی ہے جس میں معدنیات کی پراسیسنگ اور اس سے منسلک صنعتی سرگرمیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل پاکستان کی کان کنی کی صنعت میں مستقبل کے منصوبوں کے لیے ایک مثال اور معیار قائم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کرکے ملک کے معدنی ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معدنی وسائل کی ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک ضرور پہنچنے چاہئیں، خصوصاً بلوچستان کے عوام کو اس سے فائدہ ہونا چاہیے، جہاں ریکوڈک منصوبہ واقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا اور لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

مذاکرات میں بڑے پیمانے پر معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درکار قانونی و ضابطہ جاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ریکوڈک منصوبے سے آگے بڑھ کر ملک کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے بیرک مائننگ کے بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

بیرک مائننگ کے وفد نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملک کے کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف