BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
کاروبار اور معیشت

پی ایس او اور کویت پیٹرولیم پاکستان کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی فراہمی جاری رکھنے پر متفق

  • کویت پیٹرولیم پاکستانی بندرگاہوں اور ذخیرہ گاہوں سے استفادہ کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی فروخت اور علاقائی منڈیوں کو دوبارہ برآمد کی راہ ہموار؛ توانائی، ریفائننگ اور لاجسٹکس میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے پاکستان کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں وسیع تر تعاون کے امکانات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

یہ اتفاق رائے پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ کی سربراہی میں وفد کے دورۂ کویت کے دوران طے پایا، جہاں وفد نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

دونوں فریقوں نے 50 سالہ توانائی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ سپلائی معاہدوں کی شرائط و ضوابط کو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی، ذخیرہ کرنے، جہاز رانی، ریفائننگ، لبریکنٹس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن حکومت کی جانب سے حال ہی میں نظرثانی شدہ کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت پاکستان کی ذخیرہ کرنے کی سہولتوں اور بندرگاہوں سے بھی استفادہ کرے گی۔ اس انتظام کے تحت درآمدی پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے ساتھ علاقائی منڈیوں کو دوبارہ برآمد بھی کی جا سکیں گی۔

اس اقدام پر عمل درآمد کے لیے باقی ماندہ رسمی کارروائیوں اور دستاویزات کی تکمیل متعلقہ پاکستانی محکموں اور اداروں کے تعاون سے جلد متوقع ہے۔

دونوں اداروں نے بیس آئل کی فراہمی اور لبریکنٹس کی مارکیٹنگ میں کاروباری مواقع کے ساتھ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ممکنہ سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیا، جس میں گیس، ریفائننگ، ذخیرہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ، جہاز رانی اور لاجسٹکس شامل ہیں۔

دورے کے دوران پی ایس او کے وفد نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی چیئرمین شیخ نواف سعود الصباح اور کے پی سی میں بین الاقوامی مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کویت آئل ٹینکر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ خالد احمد الصباح سے بھی ملاقات کی۔

جواد احمد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے ذخیرہ کرنے کے نظام اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی دلچسپی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے، علاقائی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’پی ایس او ان مذاکرات کو آئندہ 50 برس کے دوران ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘

Comments

200 حروف