BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 Increased By (0.25%)
KSE30 Increased By (0.28%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

عالمی بینک نے گرڈ استحکام منصوبے کی مکمل فنانسنگ کو موسمیاتی معاونت قرار دیدیا

  • 95 فیصد رقم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے جبکہ باقی 5 فیصد رقم ان اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات کے لیے مختص کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی بینک نے پاکستان کے گرڈ استحکام کے منصوبے کے لیے فراہم کی جانے والی 375.9 ملین ڈالر کی مکمل مالی معاونت کو موسمیاتی فنانسنگ قرار دیا ہے، جس میں سے 95 فیصد رقم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے جبکہ باقی 5 فیصد رقم ان اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

عالمی بینک کی مالی سال 2027 کی آئی بی آر ڈی/آئی ڈی اے کلائمیٹ فنانس اسیسمنٹ شیٹ کے مطابق اس منصوبے کا نام ’’بیسٹ پاکستان ایم پی اے پروگرام فیز ون: گرڈ اسٹیبلٹی انہانسمنٹ پروجیکٹ‘‘ ہے، جس کا منصوبہ جاتی شناختی نمبر P504536 ہے اور یہ توانائی و قدرتی وسائل کے شعبے سے متعلق ہے۔

جائزے کے مطابق منصوبے کے لیے مختص کی گئی کل 375.9 ملین ڈالر کی رقم موسمیاتی فنانسنگ پر مشتمل ہے، جو آئی بی آر ڈی/آئی ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ منصوبے کی مجموعی مالی معاونت کا 100 فیصد ہے۔

اس میں سے 357.11 ملین ڈالر، یعنی 95 فیصد رقم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے، جبکہ 18.8 ملین ڈالر، یعنی 5 فیصد رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات کے لیے رکھی گئی ہے۔

منصوبے کا سب سے بڑا حصہ بجلی کی الیکٹرانکس پر مبنی ری ایکٹو پاور کمپنسیشن ڈیوائسز (اسٹیٹ کامز) کی تنصیب سے متعلق ہے، جس کے لیے 369.9 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ عالمی بینک نے اس پوری رقم کو موسمیاتی فنانسنگ قرار دیا ہے، جس میں 351.41 ملین ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور 18.5 ملین ڈالر موافقت پیدا کرنے کے اقدامات کے لیے مختص ہیں۔

باقی 6 ملین ڈالر تکنیکی معاونت اور منصوبے پر عمل درآمد کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اس میں سے 5.7 ملین ڈالر موسمیاتی اثرات میں کمی جبکہ 0.3 ملین ڈالر موافقت کے اقدامات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 37.59 ملین ڈالر کی فنانسنگ ایسے اقدامات کے لیے مختص ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور ان سے مطابقت پیدا کرنے، دونوں مقاصد میں معاون ہیں۔

دوہری گنتی سے بچنے کے لیے عالمی بینک نے موسمیاتی فنانسنگ کی حتمی تقسیم کا تعین کرتے وقت اس رقم کا 50 فیصد دونوں زمروں سے منہا کیا ہے۔

یہ جائزہ کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کے مشترکہ طریقہ کار کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور ان سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے مالی معاونت کی درجہ بندی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف