BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
مارکٹس

ایران اور یوکرین کے معاملے میں امن مذاکرات کی امیدیں، خام تیل ایک ڈالر سے زائد سستا

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امن مذاکرات میں پیش رفت کی امیدیں ہیں۔

عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.04 ڈالر یا 1.2 فیصد گھٹ کر 85.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اس سے قبل بدھ کو برینٹ کی قیمت میں تقریباً 1.4 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تاہم دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں اس سے ایک روز قبل دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

نسان سیکیورٹیز انویسٹمنٹ کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیوکاوا کے مطابق مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ کی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے پس پردہ کوششوں اور ایران جنگ کے مزید شدت اختیار نہ کرنے کی توقعات ہیں، خصوصاً اگلے ہفتے ہونے والے امریکا چین سربراہی اجلاس کے تناظر میں مارکیٹ پرامید ہے۔

ابوظہبی میں دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر روس اور یوکرین نے قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق کیا، تاہم علاقائی تنازعات سمیت اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایران کے سکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ملک اپنا افزودہ جوہری مواد کسی صورت باہر نہیں جانے دے گا اور امریکا کی جانب سے نئے حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ادھر اکتوبر میں اوپیک پلس کی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جس میں سعودی عرب کا نمایاں کردار رہا۔ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 90 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی سرکاری رپورٹ جمعرات کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف