BR100 Increased By (1.71%)
BR30 Increased By (1.69%)
KSE100 Increased By (1.7%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 59.29 Increased By ▲ 0.49 (0.83%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.56 (2.32%)
BOP 31.90 Increased By ▲ 0.96 (3.1%)
CNERGY 11.92 Decreased By ▼ -0.18 (-1.49%)
DFML 16.09 Increased By ▲ 0.36 (2.29%)
DGKC 207.50 Increased By ▲ 7.09 (3.54%)
FABL 93.25 Increased By ▲ 1.34 (1.46%)
FCCL 59.60 Increased By ▲ 1.55 (2.67%)
FFL 13.50 Increased By ▲ 0.15 (1.12%)
GGL 19.72 Increased By ▲ 0.48 (2.49%)
HBL 307.01 Increased By ▲ 7.12 (2.37%)
HUBC 207.70 Increased By ▲ 6.09 (3.02%)
HUMNL 8.85 Increased By ▲ 0.22 (2.55%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.10 (1.64%)
LOTCHEM 24.65 Increased By ▲ 0.22 (0.9%)
MLCF 104.15 Increased By ▲ 4.11 (4.11%)
OGDC 314.44 Increased By ▲ 1.55 (0.5%)
PAEL 34.15 Increased By ▲ 0.67 (2%)
PIBTL 13.45 Increased By ▲ 0.26 (1.97%)
PIOC 270.14 Increased By ▲ 7.85 (2.99%)
PPL 221.50 Increased By ▲ 3.54 (1.62%)
PRL 83.80 Decreased By ▼ -1.75 (-2.05%)
SNGP 93.00 Increased By ▲ 1.04 (1.13%)
SSGC 22.93 Increased By ▲ 0.33 (1.46%)
TELE 7.25 Increased By ▲ 0.10 (1.4%)
TPLP 13.60 Increased By ▲ 0.24 (1.8%)
TRG 54.62 Increased By ▲ 1.21 (2.27%)
UNITY 8.48 Increased By ▲ 0.43 (5.34%)
WTL 1.05 Increased By ▲ 0.03 (2.94%)
دنیا

عراق کی خور مور گیس فیلڈ ڈرون حملے کے بعد بند

  • حملے کے نتیجے میں گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے بجھانے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے میں ڈرون حملے کے شبے کے بعد خور مور گیس فیلڈ میں پیداوار معطل کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2.8 گیگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی بند ہوگئی اور اہم شہروں میں بجلی اور گھریلو ایل پی جی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات کی کمپنی دانہ گیس نے پیر کو بتایا کہ اتوار کو ہونے والے حملے کے نتیجے میں گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے بجھانے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق واقعے میں کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔

علاقائی وزارت بجلی کے ذرائع کے مطابق ایک ڈرون نے ایل پی جی ذخیرہ کرنے والے ٹینک کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد فیلڈ میں موجود ملازمین کو حفاظتی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرون تقریباً 80 کلومیٹر دور شہر طوز خورماتو کے مشرقی علاقوں سے داغا گیا تھا۔ جاری تحقیقات میں تاحال اس حملے کا ایران سے تعلق خارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔

کردستان کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت بجلی نے مشترکہ بیان میں واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خور مور گیس فیلڈ 2022 سے متعدد ڈرون حملوں اور پیداواری تعطل کا سامنا کرچکی ہے، جن کا کرد حکام نے مسلح ملیشیا گروپوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ تاہم اتوار کے حملے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Comments

200 حروف