قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے قطر کی ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ تہران نے قطر کے ذریعے واشنگٹن کو جوہری تجویز پیش کی ہے۔ ان کے مطابق امریکا اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم مذاکرات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ واشنگٹن پہلے تہران کے سات مطالبات پورے کرے۔
ان مطالبات میں پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں تک رسائی اور جنگی ہرجانے کی ادائیگی شامل ہیں جبکہ واشنگٹن کا اصرار ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں جوہری امور کو بھی شامل کیا جائے۔


Comments