BR100 Increased By (1.79%)
BR30 Increased By (1.53%)
KSE100 Increased By (1.61%)
KSE30 Increased By (1.63%)
BAFL 58.80 Increased By ▲ 1.00 (1.73%)
BIPL 24.24 Increased By ▲ 0.47 (1.98%)
BOP 32.33 Increased By ▲ 1.43 (4.63%)
CNERGY 11.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 15.44 Increased By ▲ 0.17 (1.11%)
DGKC 201.62 Increased By ▲ 6.61 (3.39%)
FABL 93.49 Increased By ▲ 1.40 (1.52%)
FCCL 58.69 Increased By ▲ 1.91 (3.36%)
FFL 13.48 Increased By ▲ 0.14 (1.05%)
GGL 19.09 Increased By ▲ 0.71 (3.86%)
HBL 303.70 Increased By ▲ 8.26 (2.8%)
HUBC 208.00 Increased By ▲ 3.83 (1.88%)
HUMNL 8.70 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
KEL 6.14 Increased By ▲ 0.14 (2.33%)
LOTCHEM 24.76 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 102.02 Increased By ▲ 4.53 (4.65%)
OGDC 312.60 Increased By ▲ 2.13 (0.69%)
PAEL 34.35 Increased By ▲ 1.28 (3.87%)
PIBTL 13.37 Increased By ▲ 0.22 (1.67%)
PIOC 263.00 Increased By ▲ 10.09 (3.99%)
PPL 218.50 Increased By ▲ 1.33 (0.61%)
PRL 84.80 Decreased By ▼ -0.86 (-1%)
SNGP 96.00 Increased By ▲ 1.88 (2%)
SSGC 23.63 Increased By ▲ 0.31 (1.33%)
TELE 6.77 Increased By ▲ 0.04 (0.59%)
TPLP 12.47 Decreased By ▼ -0.20 (-1.58%)
TRG 53.75 Increased By ▲ 0.58 (1.09%)
UNITY 7.89 Increased By ▲ 0.12 (1.54%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
دنیا

کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت، ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان

  • ماہرین کے مطابق ڈیموکریٹس کے لیے ان پالیسیوں کو فوری طور پر ختم کرنا آسان نہیں ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور درآمدی ٹیرف پر کڑی نگرانی اور تنقید کا امکان بڑھ گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ڈیموکریٹس کے لیے ان پالیسیوں کو فوری طور پر ختم کرنا آسان نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کو حکومتی اداروں کی فنڈنگ سے متعلق اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ سے تجارتی اور دیگر معاملات پر رعایتیں حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے صدر کی ٹیرف پالیسی میں فوری تبدیلی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

ارنسٹ اینڈ ینگ کے تجارتی پالیسی کے منیجنگ ڈائریکٹر بلیک ہارڈن کے مطابق کانگریس میں تبدیلی سے صدر کے تجارتی ایجنڈے اور نافذ ٹیرف پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان نہیں، کیونکہ تجارتی اختیارات کا بڑا حصہ انتظامیہ کو حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیموکریٹس کی توجہ تجارتی کمیٹیوں کے ذریعے تحقیقات، سماعتوں اور حکومتی پالیسیوں کی نگرانی پر مرکوز رہے گی۔ ڈیموکریٹس ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے بعض پرانے تجارتی قوانین کو ختم کرنے کی بھی کوشش کرسکتے ہیں۔

تاہم صدر کے ویٹو کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ میں 67 اور ایوان نمائندگان میں 290 ووٹ درکار ہوں گے، جس کے حصول کے لیے ریپبلکن ارکان کی حمایت بھی ضروری ہوگی۔

ڈیموکریٹ رہنما رچرڈ نیل نے کہا کہ ان کی جماعت مہنگائی اور عوامی اخراجات میں کمی، صحت کے نظام میں بہتری اور عام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ اور ٹیرف کے باعث امریکی عوام کو اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتخابی نتائج کے باوجود نئے ٹیرف عائد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ چین، بھارت اور ویتنام سمیت متعدد ممالک کی تجارتی پالیسیوں کی تحقیقات کے نتیجے میں مزید محصولات عائد کیے جاسکتے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر تجارت ڈومینک لی بلانک نے بھی کہا ہے کہ امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کینیڈا کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا اور بات چیت جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف