کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4020 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4020 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار ایک روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کی کمی سے 6 ہزار روپے کی سطح سے گر کر 5865 روپے ہوگئی۔


Comments