BR100 Decreased By (-0.87%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.88%)
BAFL 55.30 Increased By ▲ 0.09 (0.16%)
BIPL 24.20 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 27.53 Decreased By ▼ -0.39 (-1.4%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.85 Decreased By ▼ -0.33 (-2.04%)
DGKC 176.80 Decreased By ▼ -1.41 (-0.79%)
FABL 89.98 Decreased By ▼ -0.43 (-0.48%)
FCCL 49.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.06%)
FFL 13.47 Decreased By ▼ -0.16 (-1.17%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.06 (-0.32%)
HBL 281.00 Decreased By ▼ -4.75 (-1.66%)
HUBC 187.45 Decreased By ▼ -3.19 (-1.67%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.19 (-2.29%)
KEL 5.57 Decreased By ▼ -0.06 (-1.07%)
LOTCHEM 23.35 Decreased By ▼ -0.58 (-2.42%)
MLCF 86.35 Decreased By ▼ -1.19 (-1.36%)
OGDC 298.80 Decreased By ▼ -1.70 (-0.57%)
PAEL 32.26 Decreased By ▼ -0.51 (-1.56%)
PIBTL 12.66 Decreased By ▼ -0.20 (-1.56%)
PIOC 224.00 Decreased By ▼ -3.68 (-1.62%)
PPL 210.40 Decreased By ▼ -3.80 (-1.77%)
PRL 96.25 Increased By ▲ 1.13 (1.19%)
SNGP 89.95 Decreased By ▼ -0.70 (-0.77%)
SSGC 22.60 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.69 Decreased By ▼ -0.05 (-0.74%)
TPLP 11.36 Increased By ▲ 0.08 (0.71%)
TRG 53.77 Decreased By ▼ -0.96 (-1.75%)
UNITY 7.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

تیل مہنگا ہونے سے شرح سود میں اضافے کے خدشات، سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بڑی گراوٹ کا امکان

  • عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی سے 4,016.27 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں جمعہ کو مزید کمی ہوئی اور یہ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن رہا۔ تیل کی بلند قیمتوں نے شرح سود طویل عرصے تک بلند سطح پر برقرار رہنے کے امکانات کو تقویت دی جب کہ سرمایہ کار آئندہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس کے منتظر رہے۔

عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4,016.27 ڈالر فی اونس رہی۔ کاروباری سیشن کے دوران قیمت 20 جولائی کے بعد کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اس ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں 3.5 فیصد کمی ہوچکی ہے اور یہ جون کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ برائے دسمبر ترسیل 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,030.40 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

مونٹے سفی الدین کے مطابق، سونے کے کاروبار سے وابستہ قیاس آرائی کرنے والے سرمایہ کار 4,000 ڈالر فی اونس کی اہم سطح برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اس سطح سے واضح طور پر نیچے آنے کا مطلب ہوگا کہ مارکیٹ شرح سود میں ریلیف کی توقعات کے بجائے مسلسل بلند مہنگائی، بلند شرح منافع اور ڈالر کی مضبوطی کو مدنظر رکھ رہی ہے۔

جمعرات کو سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد توانائی کی سپلائی میں مزید خلل کے خدشات بڑھ گئے جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

توانائی کی بلند قیمتیں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود طویل عرصے تک بلند رکھنے کی توقعات کو تقویت دیتی ہیں جس سے سونے جیسے ایسے اثاثے رکھنے کی لاگت بڑھ جاتی ہے جن سے کوئی منافع یا سود حاصل نہیں ہوتا۔

سفی الدین نے مزید کہا کہ جغرافیائی سیاسی محاذ پر مزید کشیدگی تیل کی قیمتوں کو مزید اوپر لے جاسکتی ہے۔ ان کے بقول، تیل کی بلند قیمتیں مہنگائی کے خدشات کو پھر سے بڑھا رہی ہیں، بانڈز پر منافع میں اضافہ کررہی ہیں اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے عمل کو مؤخر کررہی ہیں جو سونے کی قیمتوں کے لیے ایک مشکل صورتحال ہے۔

اب سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے 27 اور 28 اکتوبر کو ہونے والے پالیسی اجلاس اور آئندہ ہفتے جاری ہونے والے ذاتی اخراجات برائے استعمال (پی سی ای) کے اعداد و شمار پر مرکوز ہے۔ مہنگائی کی شرح 2 فیصد تک لانے کے ہدف کے تناظر میں پی سی ای کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ فیڈرل ریزرو مہنگائی جانچنے کے لیے اسی پیمانے کو ترجیح دیتا ہے۔

تاجروں کی بڑی تعداد توقع کر رہی ہے کہ مرکزی بینک آئندہ ہفتے شرح سود برقرار رکھے گا، تاہم دسمبر میں شرح سود بڑھانے کے امکانات اب بھی 80 فیصد ہیں۔

دوسری جانب، ایچ ایس بی سی کے تجزیہ کاروں نے جمعرات کو جاری تحقیقی نوٹ میں مارکیٹ کے بنیادی عوامل میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا حوالہ دیتے ہوئے 2026 کے لیے پلاٹینم اور پیلیڈیم کی اوسط قیمتوں کے تخمینے کم کردیے۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت ایک فیصد کمی کے بعد 53.98 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد کمی کے بعد 1,568.58 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 1,054.50 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

تینوں دھاتوں کی قیمتیں ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی جانب گامزن رہیں۔

Comments

200 حروف