امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو کہا کہ ان کے خیال میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی ایک روز قبل یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ہونے والی ملاقات مثبت رہی اور اس میں کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی جو غیر متوقع یا حیران کن ہو۔
روبیو نے بھارت کے دو روزہ دورے کے دوران ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ان تجاویز کے ساتھ سینٹ پیٹرزبرگ جا کر روسی حکام کے ساتھ ان پر تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ دیکھتے ہیں کہ آیا ہم اس معاملے میں کچھ پیش رفت کر پاتے ہیں۔


Comments