BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

مارکو روبیو کا مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کے خلاف اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

  • امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرے، امریکی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کو کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ان تصاویر اور جو کچھ دیکھ رہے ہیں، اس پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ ہم نے اسرائیلی حکام سے ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اب بھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن پوسٹ کی امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیون کو متعدد افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا، جب اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے۔ اس واقعے میں لیون سمیت کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یورپی سفارت کاروں اور فرانس کے ایک میئر کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس واقعے کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں، جس میں ہیڈی لیون پر حملہ بھی شامل ہے۔ ازبکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اتوار تک یروشلم میں امریکی سفارت خانے سے جواب ملنے کی توقع ہے۔

اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی نگرانی کرنے والے اسرائیلی گروپ یش دین کے مطابق، 27 ستمبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر کم از کم 170 حملے کیے جا چکے ہیں۔ یہ عرصہ زیتون کی سالانہ فصل کی کٹائی کے آغاز کے قریب ہے۔

Comments

200 حروف