BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.29%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 28.80 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.19 (-1.18%)
DGKC 182.20 Decreased By ▼ -0.20 (-0.11%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
GGL 19.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.75%)
HBL 289.12 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 193.70 Increased By ▲ 0.46 (0.24%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.08 Increased By ▲ 0.17 (2.88%)
LOTCHEM 25.49 Decreased By ▼ -0.33 (-1.28%)
MLCF 90.08 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
OGDC 298.90 Decreased By ▼ -3.35 (-1.11%)
PAEL 33.80 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -0.55 (-0.25%)
PRL 106.97 Increased By ▲ 3.21 (3.09%)
SNGP 90.39 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.13 (-1.8%)
TPLP 11.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
TRG 56.46 Increased By ▲ 0.99 (1.78%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کی ملک بھر میں نگرانی سخت، ٹیلی کام خدمات بہتر بنانے کے اقدامات

  • پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس کے زونل دفاتر کے ذریعے نگرانی کی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں اور ٹیلی کام خدمات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعے کے روز کہا ہے کہ ٹیلی کام خدمات کا معیار بہتر بنانے، نیٹ ورک کی کارکردگی بڑھانے اور صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے ملک بھر میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق، ’’اس سلسلے میں 8 سے 14 اکتوبر 2026 کے دوران پی ٹی اے کے 10 زونل دفاتر کے ذریعے نگرانی کی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں اور خدمات میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے۔‘‘

پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو موبائل نیٹ ورک کی کوریج اور وائس و انٹرنیٹ خدمات کے معیار سے متعلق نشاندہی کیے گئے مسائل مقررہ مدت میں حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ٹیلی کام سائٹ کی بندش سے متعلق مسئلہ بھی کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا، ’’پی ٹی اے ملک بھر میں صارفین کو بہتر، قابلِ اعتماد اور معیاری ٹیلی کام خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں، ٹیلی کام آپریٹرز اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘

بیان کے مطابق، پی ٹی اے کے زونل دفاتر نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ٹھٹہ، ڈیرہ غازی خان، منڈی بہاؤالدین، کوئٹہ، فیصل آباد اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ٹیلی کام خدمات کا جائزہ لینے کے ساتھ صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے۔

اس سال کے اوائل میں ریگولیٹر کے ایک سروے سے سامنے آیا تھا کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فون آپریٹرز نے پی ٹی اے کے معیارِ خدمات (کیو او ایس) کے مقررہ معیارات پر صرف جزوی عمل درآمد کیا، جبکہ کوئی بھی آپریٹر کارکردگی کے تمام اہم پیمانوں پر مکمل طور پر پورا نہیں اترا۔

Comments

200 حروف