BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.63%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-1%)
BAFL 55.29 Decreased By ▼ -1.01 (-1.79%)
BIPL 24.69 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 28.87 Decreased By ▼ -0.21 (-0.72%)
CNERGY 12.42 Decreased By ▼ -0.10 (-0.8%)
DFML 16.60 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
DGKC 182.25 Decreased By ▼ -2.13 (-1.16%)
FABL 91.49 Decreased By ▼ -0.64 (-0.69%)
FCCL 51.45 Decreased By ▼ -0.67 (-1.29%)
FFL 13.85 Decreased By ▼ -0.18 (-1.28%)
GGL 19.22 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
HBL 292.97 Decreased By ▼ -2.79 (-0.94%)
HUBC 194.00 Decreased By ▼ -6.15 (-3.07%)
HUMNL 9.15 Decreased By ▼ -0.23 (-2.45%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
MLCF 89.86 Decreased By ▼ -0.77 (-0.85%)
OGDC 303.93 Decreased By ▼ -2.19 (-0.72%)
PAEL 33.70 Decreased By ▼ -0.26 (-0.77%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.28 (2.07%)
PIOC 235.49 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PPL 218.44 Decreased By ▼ -0.50 (-0.23%)
PRL 93.00 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 90.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.33%)
SSGC 22.84 Decreased By ▼ -0.22 (-0.95%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.98%)
TPLP 12.57 Increased By ▲ 0.19 (1.53%)
TRG 54.86 Decreased By ▼ -0.43 (-0.78%)
UNITY 7.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.98 Decreased By ▼ -0.01 (-1.01%)
دنیا

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملوں کی مذمت

  • کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت دفاع نہیں کیا جا سکتا، بیان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن کے حوثی جنگجوؤں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے، جس کا کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

سعودی حکام کے مطابق اتوار کو ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے حملے میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے کے ایک روز بعد ہوا، جس میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

آر فور کے نام سے معروف چار علاقائی طاقتوں نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حملوں کا مقابلہ کرنے، خطرات کی روک تھام اور ایسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے بچنے کے لیے سعودی عرب کے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چاروں ممالک نے اتوار کو جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ گروپ حوثیوں کو ان حملوں کے نتائج اور ان کے تمام ممکنہ اثرات کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتا ہے، کیونکہ یہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نیٹو کے رکن ترکیہ اور جوہری ہتھیاروں کے حامل پاکستان نے اگست میں سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور ہوگا۔

گزشتہ ہفتے ان ممالک نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کے تناظر میں اجتماعی دفاعی ذمہ داریاں پوری کرنے اور اپنی افواج و دفاعی صلاحیتوں کی تیز رفتار تعیناتی یقینی بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کی مدد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم انہوں نے فوجی دستے بھیجنے اور جارحانہ کارروائیوں میں ترکیہ کی شرکت کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔

Comments

200 حروف