BR100 Decreased By (-0.75%)
BR30 Decreased By (-0.82%)
KSE100 Decreased By (-0.68%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.22 Decreased By ▼ -0.65 (-1.14%)
BIPL 24.64 Decreased By ▼ -0.12 (-0.48%)
BOP 29.25 Decreased By ▼ -0.55 (-1.85%)
CNERGY 12.39 Decreased By ▼ -0.34 (-2.67%)
DFML 16.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.18%)
DGKC 185.52 Decreased By ▼ -0.73 (-0.39%)
FABL 92.67 Decreased By ▼ -0.71 (-0.76%)
FCCL 52.07 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.62 (-3.14%)
HBL 299.86 Decreased By ▼ -2.16 (-0.72%)
HUBC 199.67 Decreased By ▼ -0.82 (-0.41%)
HUMNL 9.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.11%)
KEL 5.96 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 1.01 (3.95%)
MLCF 90.95 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
OGDC 308.66 Decreased By ▼ -7.25 (-2.29%)
PAEL 33.73 Decreased By ▼ -0.33 (-0.97%)
PIBTL 13.58 Increased By ▲ 0.07 (0.52%)
PIOC 236.61 Increased By ▲ 0.16 (0.07%)
PPL 218.35 Decreased By ▼ -1.94 (-0.88%)
PRL 91.12 Decreased By ▼ -3.20 (-3.39%)
SNGP 91.24 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
SSGC 23.04 Decreased By ▼ -0.13 (-0.56%)
TELE 7.17 Decreased By ▼ -0.11 (-1.51%)
TPLP 11.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.84%)
TRG 55.22 Decreased By ▼ -1.27 (-2.25%)
UNITY 7.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

  • امریکی صدر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کررہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کررہا ہے اور نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔

ٹرمپ نے کہا، ’’ہم 3 نومبر کو امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔‘‘

امریکا اور اسرائیل نے فروری میں ایران پر حملے شروع کیے تھے اور جنگ، جس پر ہر ماہ 3 ارب ڈالر لاگت آتی ہے، امریکی انتخابی مہم میں ایک اہم موضوع بن چکی ہے۔

ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ انہیں انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے، تاہم پٹرول کی بلند قیمتیں اور ایران جنگ ریپبلکن امیدواروں پر شدید دباؤ ڈال رہی ہیں اور کانگریس میں ان کی اکثریت کو خطرے سے دوچار کررہی ہیں۔

ایران اور امریکا نے حالیہ ہفتوں کے دوران جنگ کے خاتمے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے مقصد سے تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے تہران کی تازہ ترین پیشکش مسترد کردی۔

Comments

200 حروف