BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یمن کی صدارتی کونسل کا حوثیوں سے تمام علاقے واپس لینے کے لیے فوجی آپریشن کا اعلان

  • یہ اعلان گزشتہ ماہ حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی تیز رفتار کارروائی کے بعد ان کے خلاف جنگ میں تازہ ترین بڑی کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ نے اتوار کو حوثی جنگجوؤں کے قبضے میں موجود تمام علاقوں کو واپس لینے کے لیے نئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔

رشاد العلیمی نے ایک بیان میں کہا میں آج جمہوریہ کے باقی ماندہ علاقوں کو واپس لینے اور پورے قومی علاقے میں ریاست اور اس کے اداروں کی عمل داری بحال کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔

العلیمی نے مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور تمام فوجی دستوں سے اپیل کی کہ وہ منظور شدہ منصوبوں کے مطابق اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد شروع کریں، یہاں تک کہ ملک کو حوثی دہشت گرد ملیشیا کے قبضے سے آزاد‘‘ کرالیا جائے۔

یہ اعلان حوثیوں کے خلاف جاری جنگ میں تازہ ترین بڑی کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ حوثی گروپ کی جانب سے کی جانے والی تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے کے وسیع حصے ان کے قبضے میں چلے گئے تھے۔

اتوار کے روز اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مرکزی رسد کا راستہ منقطع کیے جانے کے بعد حوثیوں نے حکومت کے زیرِ قبضہ شہر تعز کا عملاً محاصرہ کرلیا ہے۔

یمن کی حکومتی فورسز حوثیوں کی حالیہ پیش قدمی کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔

Comments

200 حروف