BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

  • نظرثانی شدہ قیمتیں وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 2 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل رہیں گی۔
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر کردیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کرکے اسکی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے مطلع کردہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی۔

موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 390 روپے 66 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے سے کم کرکے 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

نظرثانی شدہ قیمتیں وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 2 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت، بشمول پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلیوں کے باعث ضروری تھا۔

بدھ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کرکے 387 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے کمی کرکے 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر کردی تھی۔

Comments

200 حروف