BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کیریک اجلاس میں پاکستان کی سرحدی نظام کو مصنوعی ذہانت سے ڈیجیٹل بنانے کی تجویز

  • پاکستان تعاون کے فروغ کے لیے جغرافیائی معاشیات سے فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے، احسن اقبال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کیریک) خطے میں کسٹمز قوانین کو ہم آہنگ کرنے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سرحدی نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر زور دیا ہے۔

کیریک وزارتی کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خطے کو محض رابطوں پر بات کرنے کے بجائے عملی تجارتی راہداریوں کی تشکیل کی جانب بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کسٹمز قوانین میں ہم آہنگی، سرحدی نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور مال برداری کی رفتار متاثر کرنے والی تاخیر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کیریک ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کی پاکستان کی تجویز اور تجارت و علاقائی رابطوں کو تیز، مؤثر اور زیادہ پیداواری بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بھی اجاگر کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور بحیرہ عرب کو ملانے والے اہم جغرافیائی محل وقوع کے باعث پاکستان تعاون کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں مشترکہ خوشحالی کے لیے جغرافیائی معاشیات کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی خوشحالی کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ممالک کس مؤثر انداز میں مل کر کام کرتے، مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیتے اور سرمایہ کاری کے لیے نئے راستے کھولتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومتیں اکیلے خطے میں درکار بڑے پیمانے کے رابطوں کا نظام قائم نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو فعال بناکر اور سرکاری و نجی شراکت داری مضبوط کرکے کیریک ممالک سڑکوں، ریلوے، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس میں سرمایہ کاری تیز کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان 2027 میں اگلی کیریک کانفرنس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، جس کے دوران عملی تعاون کو آگے بڑھانا ترجیح ہوگی، تاکہ معیشتوں کو جوڑا، تجارت کو سہولت دی اور خطے کے جغرافیائی محل وقوع کو مشترکہ مواقع میں تبدیل کیا جاسکے۔

Comments

200 حروف