BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بلوچستان میں دو روزہ کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  • آئی ایس پی آر کے مطابق 21 ستمبر سے اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کو بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کی الگ الگ کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو کوئٹہ کے ضلع کے علاقے شعبان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جہاں آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے مزید ٹھکانے بھی تباہ کیے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دوسری کارروائی 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں میں نام نہاد بھارتی سرپرستی میں سرگرم ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندوستان‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

فوج نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حالیہ ہلاکتوں کے بعد 21 ستمبر سے بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

Comments

200 حروف