BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے پر غور

  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیشرفت کا جائزہ لیا۔

یہ پیش رفت نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔

نائب وزیر اعظم ڈار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دریں اثنا رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ایک ہنگامی اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کریں گے جس میں یمن کے حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی معاونت کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا جبکہ تہران نے اپنے حوثی اتحادیوں کی تیز رفتار پیش قدمی سے خود کو الگ رکھنے کی کوشش کی۔

حوثیوں نے یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف حملے کیے اور سعودی عرب کی جانب بھی بارہا فائرنگ کی جس کے باعث دنیا کے سب سے بڑے توانائی برآمد کنندہ ملک سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

حوثیوں نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو سعودی عرب میں مختلف اہداف پر درجنوں میزائل اور ڈرونز داغے جبکہ سعودی حکام کے مطابق حوثی جنگجوؤں کی جانب سے داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا۔

سعودی عرب نے اس سے قبل مکہ مکرمہ، جدہ اور ینبع سمیت مختلف علاقوں کے لیے ہنگامی انتباہات جاری کیے تھے۔ ینبع بحیرۂ احمر پر واقع سعودی عرب کی اہم تیل بندرگاہ ہے۔

Comments

200 حروف