BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا غزہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد پر زور

  • غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
شائع اپ ڈیٹ

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل اور مخلصانہ عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین سے متعلق او آئی سی کی کمیٹی آف سکس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور غزہ تنازع ختم کرنے کے جامع منصوبے پر عملدرآمد آگے بڑھانے کے لیے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 میں توثیق کی گئی ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم ڈار نے مسجد اقصیٰ، الحرم الشریف میں اسرائیل کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی سرگرمیوں، آبادکاروں کے تشدد اور الحاق پر مبنی اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور او آئی سی کی جانب سے مربوط اور مؤثر سفارتی کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور طرز حکمرانی سے متعلق انتظامات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں اور فلسطینی اتھارٹی کو اس میں مرکزی کردار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو جبکہ فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی بھی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Comments

200 حروف