BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب نےسفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔

منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اہم پیش رفت اعلیٰ سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرے گی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہماری دیرینہ اور برادرانہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

دفتر خارجہ نے منگل کو بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سفارتی،سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ پر ویزے کی دو طرفہ چھوٹ کے معاہدے کاخیرمقدم کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حالیہ حملوں کی مذمت کی۔

دونوں رہنمائوں نے مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلقہ امور بارے تبادلہ خیال اور معاہدے کی رو سے تعاون کو مستحکم بنانے ،علاقائی امن،استحکام اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطوں اور باہمی مفاد کے علاقائی اوردوطرفہ امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.


Comments

200 حروف