BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

صدر، وزیراعظم کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • شیہباز شریف نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر زرداری نے شیخ محمد بن راشد المکتوم اور سوگوار آل مکتوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا، ’’پاکستان ان کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی یاد کو احترام و عقیدت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔‘‘

شہباز شریف نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ دے۔

دی نیشنل کے مطابق شیخ احمد کا پیر کو انتقال ہوگیا، جس کے بعد دبئی میں 10 روزہ سوگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دبئی میڈیا آفس نے کہا کہ سرکاری سوگ کی مدت کے دوران پرچم سرنگوں رہیں گے۔

شیخ احمد دبئی پولیس کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے اور طویل عرصے تک الوصل اسپورٹس کلب کے صدر بھی رہے۔

Comments

200 حروف