BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے نے آئی اے ٹی اے سیفٹی آڈٹ رجسٹریشن کی تجدید حاصل کرلی

  • پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی آپریشنل سیفٹی آڈٹ (آئی او ایس اے) رجسٹریشن کی مسلسل 12ویں مرتبہ کامیابی سے تجدید کرالی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی حفاظتی سرٹیفیکیشن 11 ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل کیا، جس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فضائی حفاظت اور آپریشنل معیارات پر کمپنی کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔

جامع آڈٹ میں پروازوں کے آپریشنز، کیبن آپریشنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو سروسز سمیت اہم آپریشنل شعبوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ جانچا گیا کہ ایئرلائن مقررہ حفاظتی تقاضوں پر کس حد تک عمل کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید بین الاقوامی فضائی حفاظتی معیارات برقرار رکھنے اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی او ایس اے پروگرام ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جائزہ نظام ہے، جسے ایئرلائنز کے آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے مسلسل 12ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی تجدید کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حفاظت، سکیورٹی اور آپریشنل کارکردگی میں مسلسل بہتری کے عزم کی تجدید ہے۔

ترجمان نے اس کامیابی میں پی آئی اے کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ٹیم کے تمام ارکان کی مشترکہ محنت نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف