کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 257 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 7900 روپے کی اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 73 روپے کی کمی سے 6869 روپے ہوگئی۔


Comments