BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

وزیراعظم کی لبنانی وزیر داخلہ سے ملاقات، لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

  • اسرائیلی حملوں کے دوران پاکستان کی لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • پاکستان اور لبنان کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے پیر کے روز ملاقات کی ہے۔ یہ بات وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے لبنانی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور لبنانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے داخلی امور اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے لبنانی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

لبنان کے وزیر داخلہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے لبنان کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان اور لبنان کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس پر دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے دستخط کیے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت سزا یافتہ شہریوں کو اپنی باقی ماندہ سزا اپنے وطن میں پوری کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف