BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

میامی کارگو طیارہ حادثہ، ایمیزون کا 21 ایئر کے ساتھ آپریشنز عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

  • گزشتہ ہفتے ایمیزون پرائم ایئر کی ایک کارگو پرواز میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

ایمیزون نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ میامی میں قائم کارگو ایئرلائن 21 ایئر کے ساتھ اپنے آپریشنز عارضی طور پر روک رہا ہے۔ 21 ایئر وہ کارگو کمپنی ہے جس کا ایمیزون برانڈڈ طیارہ میامی میں حادثے کا شکار ہوا تھا اور اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایمیزون کی ترجمان کیلی نینٹل نے روئٹرز کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد کمپنی نے تحقیقات میں تعاون اور حادثے سے متعلق حالات کا جائزہ لیا، جس کے بعد 21 ایئر کے ساتھ آپریشنز روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزون تحقیقات اور حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی معاونت جاری رکھے گا۔

گزشتہ ہفتے ایمیزون پرائم ایئر کی ایک کارگو پرواز میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ حکام کے مطابق پرائم ایئر فلائٹ 7598 دوپہر تقریباً 2 بجے رن وے سے آگے نکلنے کے بعد زمین پر موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ 32 سال پرانا بوئنگ 767-300 مال بردار طیارہ تھا۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر سے ملنے والے شواہد کے مطابق پائلٹس نے طیارے کے زمین پر اترنے کے بعد لینڈنگ روکنے پر غور کیا تھا۔ این ٹی ایس بی کے مطابق ایک پائلٹ نے رن وے پر اترنے سے ایک منٹ سے کچھ زیادہ پہلے خبردار کیا تھا کہ طیارہ بہت تیز رفتار سے پرواز کر رہا ہے۔

21 ایئر نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی معاونت اور این ٹی ایس بی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھے گی۔

Comments

200 حروف