خمیس مشیط میں ہنگامی الرٹ، خطرہ ٹل گیا، سعودی عرب
- حوثی گروپ نے خمیس مشیط میں ایک فضائی اڈے اور قریبی شہروں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا
سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے خمیس مشیط میں جمعرات کو 24 گھنٹوں کے دوران چوتھی بار ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا، جس کے بعد شہری دفاع کے حکام نے صورتحال معمول پر آنے کا اعلان کردیا۔ حکام نے کہا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق حوثیوں کے حالیہ حملوں میں خمیس مشیط سمیت جنوبی سعودی عرب کے چار شہروں میں کم از کم 73 افراد زخمی ہوئے۔
حوثی گروپ نے خمیس مشیط میں ایک فضائی اڈے اور قریبی شہروں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ گروپ کے مطابق یہ فروری میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب پر کیے جانے والے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔
اتحاد نے کہا کہ حوثیوں نے بدھ کو بھی قومی اثاثوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے۔ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان لڑائی حالیہ ماہ میں شدت اختیار کرگئی ہے، جس سے 2022 میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد دوبارہ وسیع تنازع کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔


Comments