BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

یکم اکتوبر تک اپ گریڈیشن ایگریمنٹس سائن نہ کرنے والی ریفائنریوں پر پینلٹی عائد کرنے کا فیصلہ

  • ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے سالانہ تقریباً 1 ارب ڈالر کی فارن ایکسچینج سیونگ متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم ڈویژن کے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان آئل ریفائنریوں پر فنانشل پینلٹیز عائد کی جائیں گی جو یکم اکتوبر 2026 تک منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ساتھ اپ گریڈیشن ایگریمنٹس (یو ایز) سائن کرنے میں ناکام رہیں گی۔

یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے انرجی ) کے فیصلے ’’امینڈمنٹس آف پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی فار اپ گریڈیشن آف ایکزسٹنگ براؤن فیلڈ ریفائنریز، 2023‘‘ پر غور کے دوران کیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو بتایا کہ امینڈڈ آئل ریفائننگ پالیسی کے اہم مقاصد میں یورو-فائیو کمپلائنٹ پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار، پٹرول اور ڈیزل کی پروڈکشن کیپیسٹی میں اضافہ، اور فرنس آئل سمیت دیگر لوئر ویلیو پراڈکٹس کی پیداوار کم کرنا شامل ہے۔

کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے سالانہ تقریباً 1 ارب ڈالر کی فارن ایکسچینج سیونگ متوقع ہے۔ امینڈڈ پالیسی پاکستان کے ریفائننگ سیکٹر میں ضروری بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے میں بھی مدد دے گی، خصوصاً اس لیے کہ سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کرچکا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ کابینہ کمیٹی کی 28 جولائی 2026 کی میٹنگ میں دی گئی ہدایات کو امینڈڈ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی فار اپ گریڈیشن آف ایکزسٹنگ براؤن فیلڈ ریفائنریز، 2023 کے فائنل ڈرافٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو یہ بھی بتایا کہ انڈیپنڈنٹ تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹس کے رول کو مزید واضح کیا گیا ہے تاکہ انڈیپنڈنٹ سرٹیفکیشن یقینی بنائی جاسکے۔ یہ چیکس بھی شامل کیے گئے ہیں کہ کوئی ڈیفالٹنگ ریفائنری یا اپنے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی فزیکل پروگریس میں پیچھے رہ جانے والی ریفائنری اس وقت تک انسینٹیوز حاصل نہ کرسکے جب تک کریکٹو میژرز نہیں کیے جاتے۔

بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے درج ذیل شرائط عائد کیں: (i) ریفائنریاں اوگرا کے بجائے پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ 60 دن کے بجائے 45 دن کے اندر اپ گریڈیشن ایگریمنٹس سائن کریں گی؛ (ii) انکریمنٹل انسینٹیوز اوگرا کے پاس ایسکرو اکاؤنٹس کے بجائے پیٹرولیم ڈویژن کے زیرِ انتظام ریفائنری اپ گریڈیشن اکاؤنٹ میں جمع کرائے جائیں گے؛ (iii) پالیسی امپلیمنٹیشن اور مانیٹرنگ کے فنکشنز اوگرا سے پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کیے جائیں گے؛ (iv) اگر اپ گریڈیشن پروجیکٹ 3 سال کے اندر آپریشنلائزڈ ہوجاتا ہے تو ریفائنری ہر بچائے گئے سال کے لیے کیپڈ لمٹ کے 0.5 فیصد کے مساوی اضافی انسینٹیو حاصل کرسکے گی؛ (v) اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی کمپلیشن ٹائم لائن 5 سال کے علاوہ 1 سال کے کیور پیریڈ تک محدود ہوگی، جبکہ انسینٹیو میں 1 فیصد کمی ہوگی؛ (vi) وفاقی حکومت جسٹیفیکیشن کی بنیاد پر کیور پیریڈ کے بعد مزید 1 سال کی ایکسٹینشن پر غور کرسکتی ہے؛ (vii) مقررہ ٹائم لائن، یعنی زیادہ سے زیادہ 5+1 سال میں اپ گریڈڈ پروجیکٹس کمیشن نہ کرنے والی ریفائنریوں کے لائسنسز متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے ریووک کیے جاسکیں گے؛ (viii) یکم اکتوبر 2026 تک یو ایز سائن نہ کرنے والی ریفائنریوں کو ایچ ایس ڈی پر 5 فیصد سے زائد ڈیمڈ ڈیوٹی ریفائنری اپ گریڈیشن اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگی، جس کا آغاز یو اے سائن کرنے کی تاریخ سے ہوگا اور ٹرانسفر 30 جون 2027 تک مکمل کرنا ہوگا؛ (ix) یکم اکتوبر 2026 تک یو اے سائن کرنے والی ریفائنریوں کے لیے ایچ ایس ڈی پر ڈیمڈ ڈیوٹی 2.5 فیصد کردی جائے گی اور 15 نومبر 2026 تک اسے مزید کم کرکے صفر کردیا جائے گا؛ (x) کابینہ کی منظوری کے بغیر انٹرنیشنل آربیٹریشن کی اجازت نہیں ہوگی؛ اور (xi) پالیسی میں مسنگ ڈیفینیشنز شامل کی جائیں گی تاکہ اس کی تشریح میں ابہام نہ رہے۔

دریں اثنا، 26 اگست 2026 کو منسٹر فار پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز علی پرویز ملک نے پاکستان کی 5 آئل ریفائنریوں—پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل)، سنرجیکو اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل)—کی مینجمنٹس کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر امپلیمنٹیشن میں پیش رفت، ریفائنریوں کی فنانشل اور آپریشنل پرفارمنس اور پاکستان کی انرجی سیکیورٹی مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تمام 5 ریفائنریوں کی مینجمنٹس نے ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت ایگریمنٹس سائن کرنے کے لیے اپنی ریڈینس کا اعادہ کیا ہے، جبکہ ایگریمنٹس اگلے ماہ کے آغاز میں سائن کیے جانے کی توقع ہے۔

ان ایگریمنٹس سے پاکستان کے ریفائننگ سیکٹر میں تقریباً 6 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

تاہم، ایک ریفائنری کے سینئر ایگزیکٹو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی فار اپ گریڈیشن آف ایکزسٹنگ براؤن فیلڈ ریفائنریز، 2023 میں کی جانے والی امینڈمنٹس کو تاحال نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظرثانی شدہ پالیسی کے نوٹیفائی ہونے کے بعد ریفائنریوں کو پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ ایگریمنٹس سائن کرنے کے لیے 45 دن کی مدت حاصل ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف