BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

  • مقامی حکام کے مطابق پرائم ایئر کی پرواز 7598 اتوار کو دوپہر تقریباً 2 بجے میامی ایئرپورٹ کے رن وے سے باہر نکل گئی اور زمین پر موجود متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون پرائم ایئر کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل کرکے متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق پرائم ایئر کی پرواز 7598 اتوار کو دوپہر تقریباً 2 بجے میامی ایئرپورٹ کے رن وے سے باہر نکل گئی اور زمین پر موجود متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

میامی ڈیڈ فائر چیف رے جاداللہ نے بتایا کہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ کم از کم 2 افراد طیارے کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں پھنس گئے تھے، جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ بھی طیارے کے اندر پھنس گئے تھے۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

میامی ڈیڈ فائر ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 60 سے زائد ریسکیو یونٹس اور تقریباً 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حادثے کے بعد طیارے سے ایندھن کا اخراج جاری رہا۔

حادثے کے فوری بعد ایئرپورٹ کی تمام پروازیں روک دی گئی تھیں، تاہم اتوار کی شام تک 4 میں سے 2 رن وے دوبارہ کھول دیے گئے۔

حادثے کا شکار 32 سال پرانا بوئنگ 767-300 کارگو طیارہ تھا، جو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان سے روانہ ہوا تھا۔ کارگو ایئرلائن 21 ایئر یہ طیارہ ایمیزون کے لیے چلا رہی تھی۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادارے کی سربراہ جینیفر ہومینڈی کی قیادت میں ٹیم پیر کو میامی میں ابتدائی بریفنگ دے گی۔

Comments

200 حروف