ایران کے خلیج میں واقع اہم تیل ٹرمینل جزیرے خارگ کے قریب ہفتے کو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ان دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی ذرائع سے ایسی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ خارگ کے قریب ایک ایرانی ٹینکر کو امریکی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
خارگ جزیرے پر موجود فارس نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ خلیج کی جانب سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم دھوئیں کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان اطلاعات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔


Comments