BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

وزیراعظم کی سربراہی میں ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ قائم

  • مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ٹریڈ فیسلیٹیش کو ادارہ جاتی سطح پر زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔

یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے، مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔ یہ بورڈ تجارت کے فروغ کے حوالےسے سے روڈ میپ ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالےسے حکمت عملی ترتیب دے گا۔

وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے اور مختلف ورکنگ گروپس بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل، پری ارآئیول کلیئرنس اور بین الاقوامی تجارت میں جھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی شمولیت سے متعلق ہوں گے۔

شہباز شریف نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور کو آسان بنانے اور زیادہ سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ جاری اصلاحات کے تحت پورٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے جسکے بعد بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جہازوں کی آمد سے قبل گڈز ڈیکلریشن جمع کرانے کی سہولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف