BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.17%)
KSE30 Decreased By (-0.17%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 189.65 Decreased By ▼ -2.80 (-1.45%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.52 Decreased By ▼ -0.27 (-0.51%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.50 Increased By ▲ 0.40 (0.13%)
HUBC 200.90 Decreased By ▼ -0.52 (-0.26%)
HUMNL 10.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.07 (1.15%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 92.69 Decreased By ▼ -0.47 (-0.5%)
OGDC 314.78 Decreased By ▼ -1.95 (-0.62%)
PAEL 35.22 Decreased By ▼ -0.41 (-1.15%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.10 Decreased By ▼ -3.81 (-1.68%)
PRL 92.00 Decreased By ▼ -1.02 (-1.1%)
SNGP 91.65 Decreased By ▼ -0.19 (-0.21%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.63 Decreased By ▼ -0.34 (-2.62%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
مارکٹس

فیڈ چیف کا سخت مؤقف، سونے کی قیمت تقریباً دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,417.04 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت پیر کو گر کر تقریباً دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کا وہ اشارہ تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قیمتوں کے دباؤ (مہنگائی) کو کم کرنے کے لیے شرح سود میں اضافے کی ضرورت پڑسکتی ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے مہنگائی کے خدشات کو مزید ہوا دی۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0406 جی ایم ٹی تک 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,417.04 ڈالر فی اونس ہوگئی جو 19 اگست کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

جمعہ کو سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ہوئی تھی۔

امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 4,466.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

جیکسن ہول میں وارش کے سخت گیر مؤقف کے بعد سونا اب بھی اس دھچکے سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر نے کہا کہ ایران میں امریکی فوجی کارروائی کے باعث تیل کی قیمتوں پر اضافے کا دباؤ پڑا ہے جس نے افراطِ زر کے تناظر میں سونے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اگرچہ سونے کو افراطِ زر کے خلاف تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم شرح سود میں اضافے کے ماحول میں عموماً اس کی کشش کم ہوجاتی ہے کیونکہ سونے پر کوئی سود حاصل نہیں ہوتا۔

وارش نے جمعہ کو جیکسن ہول اقتصادی سمپوزیم میں کہا کہ اگر پالیسی سازوں کو اس بات کا اطمینان نہ ہوا کہ افراطِ زر 2 فیصد کی جانب بڑھ رہا ہے تو فیڈرل ریزرو کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے جس سے وہ پہلی بار اس بات کا اعتراف کرنے کے قریب پہنچے کہ شرح سود میں اضافہ ضروری ہوسکتا ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹس میں اس وقت ستمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا امکان 60 فیصد دیکھا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران کا توانائی کا اہم مرکز ’خارگ آئی لینڈ‘ (خارگ جزیرہ) تباہ و برباد ہو رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ان فورسز کی جانب سے ایک اور جزیرے پر دو راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا، جو جولائی کے آخر کے بعد سے ایران پر پہلی معروف امریکی سٹرائیکس (حملے) ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے امریکا کی لیبر مارکیٹ سے متعلق متعدد رپورٹس جاری ہوں گی جن میں ملازمتوں کی خالی آسامیوں کے اعدادوشمار، اے ڈی پی روزگار رپورٹ، ہفتہ وار بے روزگاری الاؤنس کے دعوے اور نان فارم پے رولز کے اعدادوشمار شامل ہیں۔

واٹرر نے کہا کہ نان فارم پے رولز رپورٹ یا تو جیکسن ہول کے بعد سونے کی قیمتوں میں جاری کمزوری کو مزید بڑھا سکتی ہے یا شارٹ پوزیشنز ختم کیے جانے کے باعث قیمتوں میں عارضی تیزی کا محرک بن سکتی ہے۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 0.4 فیصد کمی سے 66.10 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.3 فیصد کمی سے 1,797.03 ڈالر اور پلیڈیم 2.5 فیصد کمی سے 1,386.96 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بی ایم آئی نے کہا کہ چاندی کی قیمتیں موجودہ سطح کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جسے مستحکم سرمایہ کاری طلب اور کانوں سے محدود رسد کا سہارا حاصل رہے گا جبکہ فزیکل مارکیٹ میں قلت میں کمی اور طلب میں نرمی مزید اضافے کے امکانات محدود رکھے گی۔

Comments

200 حروف