دنیا
اقتصادی و تجارتی تنصیبات پر حملوں کا سخت جواب دیں گے، کریملن کی یوکرین کو دھمکی
- روس کو یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی میں مزید شدت لانے کی ضرورت نہیں، ترجمان
کریملن نے جمعرات کو کہا کہ روس اپنے تجارتی اور اقتصادی انفراسٹرکچر پر یوکرین کے حملوں کا سخت جواب دے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے مزید کہا کہ روس کو یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی میں مزید شدت لانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ روسی افواج وہاں ’’پہلے ہی پیش قدمی کر رہی ہیں۔‘‘


Comments