BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

فاسٹ نے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سیریز سی فنڈنگ حاصل کرکے یونیکورن کا درجہ حاصل کرلیا

  • فنڈنگ فاسٹ کے اون نیٹ ورک کی توسیع میں معاون ثابت ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

فاسٹ، جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اسٹیبل کوائن نیوبینکنگ پلیٹ فارم ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ارب ڈالر کی ویلیوایشن پر 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سیریز سی فنڈنگ حاصل کرلی ہے۔

بیان کے مطابق اس فنانسنگ کی قیادت ایس بی آئی گروپ نے کی، جبکہ اس سے قبل رواں سال فاسٹ نے 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سیریز بی فنڈنگ حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں اسپیڈ انویسٹ سمیت متعدد اسٹریٹجک سرمایہ کار کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہوئے تھے۔

فاسٹ نے بتایا کہ نئی فنڈنگ فاسٹ کے ریگولیٹڈ مالیاتی نیٹ ورک اون نیٹ ورک کی توسیع میں استعمال کی جائے گی، جو بین الاقوامی مارکیٹوں میں رقوم کی منتقلی اور تصفیے کے لیے بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں، ادائیگی اور لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کوریڈور بینکنگ، اسٹیبل کوائن کے ذریعے رقوم کے تصفیے اور ٹوکنائزڈ اثاثوں کے بنیادی ڈھانچے میں معاونت کرنے والے ایجنٹک اے آئی سے لیس نظاموں میں سرمایہ کاری بھی بڑھائی جائے گی۔

مئی 2026 میں فاسٹ نے 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سیریز بی فنڈنگ حاصل کی تھی۔ سیریز بی کے بعد فاسٹ نے 2026 میں اب تک مجموعی طور پر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرلی ہے۔ یہ فنانسنگ فاسٹ کے عالمی فن ٹیک یونیکورن کیٹیگری میں داخلے کی بھی علامت ہے۔

محمد رافع حسین اور ڈینیئل احمد نے 2019 میں فاسٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ کمپنی اب تک 15 کروڑ ڈالر سے زائد کی فنڈنگ حاصل کرچکی ہے، 125 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)، ایشیا، یورپ اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں ریگولیٹڈ اداروں اور شراکت داریوں کے ذریعے کام کرتی ہے۔

ایس بی آئی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے نمائندہ ڈائریکٹر، چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو یوشیتاکا کیتاؤ نے کہا کہ فاسٹ کا یہ تصور کہ رقم سرحدوں کے پار اسی آسانی سے منتقل ہو جس طرح معلومات منتقل ہوتی ہیں، ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے ایس بی آئی گروپ کے مطلوبہ آن چین اقتصادی زون کے قیام کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ کے ساتھ مل کر ہم اگلی نسل کے آن چین مالیاتی نظاموں کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے، جس کا دائرہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک پھیلا ہوگا۔

یہ سرمایہ کاری فاسٹ اور ایس بی آئی گروپ کے تعلقات کو مزید وسعت دے گی۔ ایس بی آئی گروپ جاپان کے معروف جامع مالیاتی گروپس میں شامل ہے، جو بینکاری، سیکیورٹیز، اثاثہ جات کے انتظام اور نجی ایکویٹی کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ اس کی سرمایہ کاریوں میں رِپل، سرکل اور مورفو سمیت مختلف کمپنیاں جبکہ گروپ کی کمپنیوں میں B2C2 شامل ہے۔

فاسٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو محمد رافع حسین نے کہا کہ اگلا مرحلہ ہر فرد کو ہر فرد سے، ہر اثاثے کو ہر اثاثے سے اور ہر مالیاتی نظام کو ہر دوسرے مالیاتی نظام سے، دنیا میں کہیں بھی، منسلک کرنے والی بینکاری کا ہے۔ ہم نے فاسٹ ایک سادہ مسئلے کے حل کے لیے قائم کیا تھا : مالی مواقع تک رسائی اب بھی اس بات پر بہت زیادہ منحصر ہے کہ کوئی شخص کہاں رہتا ہے اور اسے کون سا مالیاتی نظام دستیاب ہے۔

رافع حسین نے مزید کہا کہ ایس بی آئی گروپ کی جانب سے اس مرحلے کی قیادت سے ہمیں وسیع تر ایس بی آئی مالیاتی ماحولیاتی نظام اور اس کے شراکت داروں تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے دنیا بھر میں خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت تیز ہوگی۔ ان شراکت داروں میں ایس بی آئی ریمیٹ کے ساتھ ہماری پہلے اعلان کردہ شراکت داری بھی شامل ہے، جس کے ذریعے ہم تقریباً 200 ممالک میں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی سہولت فراہم کرنے والے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسپیڈ انویسٹ کے جنرل پارٹنر اسٹیفن کلیسٹل نے کہا کہ فاسٹ وہ ریگولیٹڈ بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہا ہے جو ترقی پذیر مارکیٹوں میں لوگوں اور کاروباری اداروں کو اسٹیبل کوائنز، عالمی اثاثوں اور سرحد پار مالیاتی نظاموں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ رسائی اب بھی اکثر جغرافیائی محل وقوع سے متاثر ہوتی ہے۔ رافع، ڈینیئل اور ان کی ٹیم اس صورتحال کو تبدیل کر رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ فاسٹ کی عالمی سطح پر توسیع کے ساتھ ہم اس کی مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔

فاسٹ کیا خدمات فراہم کرتا ہے؟

فاسٹ مالیاتی رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے صارفین مختلف کرنسیوں، مارکیٹوں اور اثاثوں کی اقسام میں رقم وصول، محفوظ، منتقل، خرچ اور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

ان مصنوعات کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر اون نیٹ ورک کام کرتا ہے، جو 100 سے زائد بینکاری کوریڈورز میں مقامی بینکاری نظاموں، ادائیگی فراہم کرنے والوں، مالیاتی اداروں، ٹیلی کام کمپنیوں، لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں، تحویلِ اثاثہ کے شراکت داروں اور رقوم کے تصفیے کے نیٹ ورکس کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔

نیٹ ورک کے بعض حصوں میں اسٹیبل کوائنز کو رقوم کے تصفیے کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس سے ضرورت کے مطابق مختلف مارکیٹوں کے درمیان قدر کو زیادہ مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ صارفین فاسٹ کے ذریعے مالیاتی مصنوعات اور اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، اس لیے انہیں خود بنیادی تصفیاتی نظام کو سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کمپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کے مختلف نظاموں، کرنسیوں، لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں اور تصفیے کے طریقوں کے درمیان لین دین کی ترسیل کو بہتر بناتی ہے، جس میں لاگت، رفتار اور دستیابی جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

فروری 2026 میں فاسٹ نے پاکستان کے معروف انفرااسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ حبیب رفیق لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی۔

اس شراکت داری کے تحت فاسٹ نے پاکستان کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں حقیقی دنیا کے اثاثوں کو ٹوکنائز کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ خاص طور پر پاکستان کی اندازاً 1.5 ٹریلین ڈالر کی رئیل اسٹیٹ اور ملکی اثاثوں کی مارکیٹ کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف