BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

حکومت نے عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم چیلنج کردیا

  • اسلام آباد کے چیف کمشنر سید وقار حسین نے بدھ کو سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اپنے حکم کو واپس لے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کو امتیازی قرار دیتے ہوئے نظرثانی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کے چیف کمشنر سید وقار حسین نے بدھ کو سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اپنے حکم کو واپس لے۔

ایک روز قبل جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو 2 روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ہفتے میں ایک بار اہل خانہ سے ملاقات اور ہفتے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئندہ طبی رپورٹس عام نہیں کی جائیں گی اور عمران خان کی منتقلی کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا۔ حکومت کو علاج کے دوران اسپتال میں مناسب سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

حکومت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دائرہ اختیار سے تجاوز ہے اور قیدیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقررہ قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 197 کے تحت قیدیوں کو جیل سے باہر علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔ حکومت کے مطابق سزا یافتہ یا زیرِ سماعت قیدی کو خصوصی علاج کے لیے جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل کی منظوری ضروری ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال میں جیل سپرنٹنڈنٹ کارروائی کرسکتا ہے۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان سزا یافتہ قیدی ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی طرح قانون کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 25 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام شہریوں کو مساوی سلوک کا بنیادی حق حاصل ہے اور کسی قیدی کو نجی اسپتال میں اپنی پسند کے مطابق علاج کی خصوصی سہولت دینا امتیازی سلوک کے مترادف ہوگا۔

حکومت نے خبردار کیا کہ اگر حکم واپس نہ لیا گیا تو دیگر قیدی بھی اسی نوعیت کی سہولیات کا مطالبہ کرسکتے ہیں، جس سے جیل اور فوجداری انصاف کے نظام پر وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو مقدمے میں فریق نہیں بنایا گیا اور انہیں حکم جاری کرنے سے قبل نوٹس بھی نہیں دیا گیا، جو اصولِ فطری انصاف کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف