BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

مری بریوری، سسٹمز لمیٹڈ اور سازگار فوربز کی ایشیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل

  • تینوں کمپنیاں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور توانائی کی غیر مستحکم منڈیوں کے چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہی ہیں، فوربز
شائع اپ ڈیٹ

تین پاکستانی کمپنیاں مری بریوری، سسٹمز لمیٹڈ اور سازگار انجینئرنگ ورکس، فوربز کی ایشیا کی ’’ایک ارب ڈالر سے کم مالیت کی بہترین کمپنیوں‘‘ کی 2026 کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

فوربز نے کہا کہ ’’فوربز ایشیا کی ایک ارب ڈالر سے کم مالیت کی بہترین کمپنیوں‘‘ کی فہرست میں شامل چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور توانائی کی غیر مستحکم منڈیوں کے چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہی ہیں۔

فوربز نے مزید کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کی اسٹاک ایکسچینجز میں درج ان 200 کمپنیوں کی فروخت 10 ملین ڈالر سے زیادہ اور ایک ارب ڈالر سے کم ہے، جبکہ ان کمپنیوں نے مضبوط مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فوربز کے مطابق مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کی خالص فروخت 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے۔

یہ کمپنی 1861 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی اور برصغیر کی تقسیم سے بھی پہلے وجود میں آ چکی تھی۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں مختلف اقسام کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت شامل ہے، جن میں الکوحل والی بیئر بھی شامل ہے۔

فوربز کے مطابق سسٹمز لمیٹڈ کی فروخت 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 75 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی۔

سسٹمز لمیٹڈ کی بنیادی سرگرمیوں میں سافٹ ویئر کی تیاری اور تجارت کے ساتھ ساتھ کاروباری عمل کی آؤٹ سورسنگ کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ کمپنی اپنے صارفین کو ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں نمایاں موجودگی کے علاوہ کمپنی امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ سمیت مختلف خطوں میں بھی مضبوط بین الاقوامی موجودگی رکھتی ہے۔

دریں اثنا فوربز کے مطابق سازگار انجینئرنگ ورکس کی فروخت 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ خالص آمدنی 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ 1991 میں پاکستان میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی اور بعد ازاں 1994 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی بن گئی۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار گاڑیوں، آٹو موٹو پارٹس و لوازمات اور گھریلو برقی آلات کی تیاری اور فروخت پر مشتمل ہے۔ اس کے پیداواری پلانٹس لاہور میں واقع ہیں۔

Comments

200 حروف