دنیا
یوکرینی شہر خیرسون میں روس کا ڈرون حملہ، بس میں سوار 4 افراد ہلاک
- حملے میں مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقامی گورنر
یوکرین کے جنوبی شہر خیرسون میں بدھ کی صبح ایک بس پر روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی گورنر اولیکساندر پروکوڈن نے ٹیلی گرام پیغام رسانی کی ایپ پر بتایا کہ حملے میں مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک پیلے رنگ کی بس کی دھندلی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن میں خون آلود سیڑھیاں اور ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں دکھائی دے رہی تھیں۔


Comments