BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

فیڈ اجلاس کی تفصیلات سے قبل سونے کی قیمت بڑھ گئی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 4,342.33 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی مارکیٹ میں بدھ کے ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، کیونکہ امریکی ٹریژری ییلڈز حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں، جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کی کارروائی کے منتظر ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 4,342.33 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ منگل کو سونے کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز برائے دسمبر 0.6 فیصد کمی سے 4,396.30 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

امریکی ییلڈز میں ابتدائی اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی، جبکہ عالمی سطح پر بانڈز کی فروخت کا رجحان جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں بڑی معیشتوں میں طویل مدتی قرض لینے کی لاگت کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

فیڈرل ریزرو کی حالیہ مالیاتی پالیسی اجلاس کی تفصیلات بدھ کو 1800 جی ایم ٹی پر جاری کی جائیں گی، جن سے آئندہ شرح سود کے فیصلوں کے حوالے سے مارکیٹ کو مزید اشارے ملنے کی توقع ہے۔

سی این ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق، ٹریڈرز فی الحال 65 فیصد امکان دیکھ رہے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک ستمبر میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا، جبکہ 35 فیصد امکان شرح سود میں اضافے کا ہے۔

دریں اثنا رائٹرز کے ایک سروے میں شامل بیشتر ماہرین اقتصادیات کی رائے ہے کہ بینک آف انگلینڈ رواں سال کے اختتام تک شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھے گا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 0.5 فیصد کمی سے 62.99 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.3 فیصد اضافے سے 1,717.03 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.3 فیصد کمی سے 1,286.73 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف